Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Wished JP Nadda On His Birthday : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جے پی نڈا کو دی سالگرہ کی مبارکباد، کہا- تنظیم کی توسیع میں ان کا کردار قابلِ تحسین

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے منگل کے روز اپنی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ملک کے کئی اہم سیاسی لیڈروں نے انہیں نیک خواہشات پیش کیں اور ان کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے منگل کے روز اپنی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ملک کے کئی اہم سیاسی لیڈروں نے انہیں نیک خواہشات پیش کیں اور ان کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر نڈا کے نام اپنے خصوصی پیغام میں تنظیمی مضبوطی اور صحت کے شعبے میں ان کی خدمات کی بھرپور تعریف کی۔

امت شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ مودی جی کے ہر ایک شخص تک کفایتی اور معیاری صحت خدمات پہنچانے کے عزم کو پورا کرنے کی سمت میں آپ مسلسل کارفرما ہیں۔ ساتھ ہی تنظیم کے توسیع میں بھی آپ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ میں آپ کے بہتر صحت اور دیرپا زندگی کی دعا کرتا ہوں‘‘۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ نڈا کی قیادت میں پارٹی نے تنظیمی نیٹ ورک کو ملک کے کونے کونے تک مضبوطی کے ساتھ پھیلایا ہے اور یہی وژن بی جے پی کو ایک مضبوط قومی قوت بنائے رکھنے میں مدد دے رہا ہے۔

اسی موقع پر مرکزی وزیر برائے سڑک و ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے بھی مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ جے پی نڈا ہمیشہ صحت مند اور فعال رہیں اور ملک کی خدمت کا سلسلہ اسی عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور سے آپ کے اچھے صحت، دیرگامی اور منگل مے جیون کی پرارتھنا کرتا ہوں‘‘۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی نڈا کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کارکنان کے لیے تحریک اور مثال ہیں۔ یوگی نے لکھا کہ ’’وطن کے تئیں آپ کی نیت، کرم یوگ اور خدمت کا جذبہ تمام کارکنان کے لیے قیمتی تحریک ہے‘‘۔ مختلف ریاستوں کے وزراء اور اراکینِ پارلیمان نے بھی نڈا کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ملک اور سماج کی بھلائی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ جے پی نڈا گزشتہ کئی برسوں سے صحت عامہ کے نظام اور بی جے پی تنظیم دونوں کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں اور اسی لئے ان کا یہ سالگرہ سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔

 

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read