نئی دہلی: لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پربحث کے دوران اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے امت شاہ نے کانگریس رکن پارلیمنٹ اوراپوزیشن لیڈرراہل گاندھی پرحملہ بولا۔ امت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی نے 5 نومبرکوایٹم بم پھوڑا۔ انہوں نے ہریانہ میں گڑبڑی سے متعلق پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے غلط جانکاری دی۔ راہل گاندھی نے ووٹ چوری کا نیریٹیوبنانے کی کوشش کی۔
امت شاہ کی تقریرکے دوران ہی راہل گاندھی نے انہیں (امت شاہ) ٹوکتے ہوئے کہا کہ میں اس پریس کانفرنس پرآپ کوچیلنج دیتا ہوں۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ یوپی اورہریانہ میں ووٹ کیسے چوری ہوئے، یہ بھی جواب دے دیجئے۔ اس کے بعد پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ وزیرداخلہ بھی ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے حکم سے پارلیمنٹ نہیں چلے گی۔ مجھے کیا بولنا ہے یہ میں طے کروں گا۔
ملک کے پہلے وزیراعظم نہرو ووٹ چوری سے بنے: امت شاہ
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


