Urdu Conclave 2026

Cloudburst in Kishtwar: کشتواڑ میں بادل پھٹنے پر امت شاہ نے سی ایم عمر عبداللہ سے کی بات، ہر ممکن مدد کا دلایا یقین

جمعرات کے روز کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں بادل پھٹنے کے بعد سیلاب آگیا۔ مقامی ایم ایل اے سنیل شرما نے بتایا کہ یہ واقعہ اس جگہ پیش آیا جہاں شری مچل یاترا کے لیے چار پہیہ گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور کئی عارضی دکانیں لگی ہوئی ہیں۔ اے ڈی سی کشتواڑ کے مطابق شری مچل یاترا کو اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔

نئی دہلی: کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے واقعہ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے فون پر بات کی۔ اس دوران وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ہر حال میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

ضرورت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کا دلایا یقین

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’کشتواڑ ضلع میں بادل پھٹنے کے واقعہ پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے بات کی۔ مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ہم حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم ہر حال میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ضرورت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔‘‘

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جانکاری دی کہ انہوں نے امت شاہ کو کشتواڑ خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، ’’میں نے ابھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کی اور انہیں کشتواڑ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ خبر سنجیدہ اور درست ہے، بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقے سے تصدیق شدہ معلومات حاصل کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ریسکیو آپریشن کو منظم کرنے کے لیے جموں و کشمیر کے اندر اور باہر سے تمام ممکنہ وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی چینل یا نیوز ایجنسی سے بات نہیں کریں گے۔ واقعے کے بارے میں حکومت جب بھی ممکن ہوگا معلومات شیئر کرے گی۔

جمعرات کے روز کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں بادل پھٹنے کے بعد سیلاب آگیا۔ مقامی ایم ایل اے سنیل شرما نے بتایا کہ یہ واقعہ اس جگہ پیش آیا جہاں شری مچل یاترا کے لیے چار پہیہ گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور کئی عارضی دکانیں لگی ہوئی ہیں۔ اے ڈی سی کشتواڑ کے مطابق شری مچل یاترا کو اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کئی ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف

مقامی پولیس انتظامیہ کے علاوہ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیاں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ ایک بیان میں، این ڈی آر ایف نے کہا کہ آلات سے لیس دو ٹیموں کے تقریباً 180 ارکان کو ادھم پور بیس سے روانہ کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔