Bharat Express DD Free Dish

Naxalism Will Be Eradicated From The Country By 2026- Amit Shah : چھتیس گڑھ کے ابوجھماڑ اور شمالی بستر نکسل فری ہوئے، امت شاہ نے کہا- 2026 تک ملک سے نکسل ازم کا ہو جائے گا خاتمہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو یہ دعویٰ کیا کہ چھتیس گڑھ کے ابوجھماڑ اور شمالی بستر، جو کبھی نکسل کے گڑھ سمجھے جاتے تھے، اب وہ علاقہ پوری طرح نکسل فری قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ 2026 تک پورے ملک سے نکسل ازم کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو یہ دعویٰ کیا کہ چھتیس گڑھ کے ابوجھماڑ اور شمالی بستر، جو کبھی نکسل کے گڑھ سمجھے جاتے تھے، اب وہ علاقہ پوری طرح نکسل فری قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ 2026 تک پورے ملک سے نکسل ازم کا خاتمہ ہو جائے گا۔

امت شاہ کے مطابق، جنوری 2024 میں چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد سے اب تک 2,100 نکسلیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور 1,785 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران 477 ماؤنواز مارے گئے ہیں۔

نکسل ازم کا نام و نشان جلد ہی مٹا دیں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس X پر ایک پوسٹ میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ چھتیس گڑھ کے ابوجھماڑ اور شمالی بستر، جو کبھی نکسل کے گڑھ سمجھے جاتے تھے، اب وہ علاقہ پوری طرح نکسل فری قرار دیا گیا ہے۔ اب، جنوبی بستر میں نکسل ازم کا نام و نشان بچا ہے، جسے ہماری سیکورٹی فورسز جلد ہی ختم کر دیں گی۔“

امت شاہ نے لکھا، “جنوری 2024 میں چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد سے اب تک 2,100 نکسلیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور 1,785 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران 477 ماؤنواز مارے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔“

31 مارچ 2026 تک اس ملک سے نکسل ازم کا ہو جائے گا خاتمہ

اس سے قبل، 28 ستمبر کو، امت شاہ نے نئی دہلی میں ‘نکسل مکت بھارت’ (مودی کی قیادت میں سرخ دہشت گردی کا خاتمہ) کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا، “میں پھر کہہ رہا ہوں کہ 31 مارچ 2026 تک اس ملک سے مسلح نکسل ازم کا خاتمہ ہو جائے گا۔“

مرکز کی مودی حکومت نے تین پہلوؤں پر کام کرنا شروع کیا ہے، بات چیت، سلامتی اور تال میل۔ آج اس کا نتیجہ ہے کہ میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ 31 مارچ 2026 تک اس ملک سے مسلح نکسل ازم کا خاتمہ ہو جائے گا۔

–بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read