Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Pays Tribute to Kalyan Singh: وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی برسی پر انھیں پیش کیا خراج عقیدت

کلیان سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایسے سینئر لیڈر تھے جنھوں نے بابری مسجد کے انہدام کے بعد اپنی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

(فائل فوٹو)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کے روز اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ کی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ امت شاہ نے کلیان سنگھ کو ’’اچھی حکمرانی کی علامت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور اصول آج بھی ہر محب وطن ہندوستانی کے دل میں زندہ ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ ’’کلیان سنگھ جی نے اتر پردیش میں خوف اور جرائم سے پاک حکومت کی بنیاد رکھی اور ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ وہ اپنی ثقافتی و مذہبی اقدار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ انھوں نے اس مقصد کے لیے اقتدار کو بھی قربان کر دیا۔‘‘

واضح رہے کہ کلیان سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ان سینئر لیڈروں میں ہوتا ہے جنھوں نے بابری مسجد کے انہدام کے بعد اپنی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ امت شاہ نے ان کے اسی اصول پسندی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ’’اقتدار کو اصولوں پر قربان کیا۔‘‘ امت شاہ نے مزید کہا کہ کلیان سنگھ نے نہ صرف تنظیم (بی جے پی) بلکہ حکومت میں بھی نیک حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کی بنیاد رکھی اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی وہ قوم پرست عوام کی یادوں میں زندہ ہیں۔

سیاسی لیڈران کی جانب سے خراج عقیدت

کلیان سنگھ کی برسی پر صرف امت شاہ ہی نہیں بلکہ بی جے پی کے مرکزی اور ریاستی اور دیگر پارٹیوں کے سیاسی لیڈران نے بھی انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read