Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Reduces Convoy Size: وزیراعظم مودی کی اپیل کے بعد وزیرداخلہ امت شاہ نے قافلے میں کی کمی، مغربی ایشیا بحران کے درمیان ایندھن بچت پربڑا اقدام

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ جہاں ممکن ہو ان کے قافلے میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو شامل کیا جائے۔ تاہم اس مقصد کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری نہیں کی جائے گی، بلکہ موجودہ وسائل ہی استعمال کیے جائیں گے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے مغربی ایشیا بحران کے دوران ایندھن کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کی ’’سات اپیلوں‘‘ کے بعد اپنے قافلے میں شامل گاڑیوں کی تعداد آدھے سے بھی کم کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ قدم وسائل کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ تمام لازمی سکیورٹی انتظامات برقرار رکھے گئے ہیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گجرات اور آسام کے دوروں کے دوران اپنے قافلے کا حجم نمایاں طور پر کم کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں خطاب کے فوراً بعد وزیراعظم کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا تھا، جس میں عوام سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحول دوست متبادل اپنانے کی اپیل کی گئی تھی۔

ای وی گاڑیوں کو بھی قافلے میں شامل کرنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ جہاں ممکن ہو ان کے قافلے میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو شامل کیا جائے۔ تاہم اس مقصد کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری نہیں کی جائے گی، بلکہ موجودہ وسائل ہی استعمال کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی وزیراعظم کی اپیل کے بعد سکیورٹی پروٹوکول سے سمجھوتہ کیے بغیر قافلے میں گاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

پٹرول، ڈیزل اور خوردنی تیل کے کم استعمال پر زور

اس ہفتے سکندرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ موجودہ دور میں حب الوطنی صرف سرحدوں کی حفاظت تک محدود نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں ذمہ داری کے ساتھ جینے کا نام بھی ہے۔ انہوں نے عوام سے پبلک ٹرانسپورٹ، کار پولنگ اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کی اپیل کی تاکہ پٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہو سکے۔ وزیراعظم نے خوردنی تیل کی کھپت کم کرنے اور کسانوں سے قدرتی کھیتی اپنانے کی بھی اپیل کی تاکہ درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال اور ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا معاشی استحکام اور توانائی تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read