Bharat Express DD Free Dish

Security Protocol

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ جہاں ممکن ہو ان کے قافلے میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو شامل کیا جائے۔ تاہم اس مقصد کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری نہیں کی جائے گی، بلکہ موجودہ وسائل ہی استعمال کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے دور میں حب الوطنی صرف سرحدوں پر قربانی دینے تک محدود نہیں، بلکہ روزمرہ زندگی میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا بھی قومی خدمت ہے۔ انہوں نے عوام سے پٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں کمی لانے، پبلک ٹرانسپورٹ، کار پولنگ اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا تھا۔