وزیر داخلہ امت شاہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ۔ (فائل فوٹو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے 9.7 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے لیے ’’کسان سمّان ندھی‘‘ کی 20ویں قسط جاری کی، جس کے تحت ڈیجیٹل براہِ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے 20,500 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کی گئی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے پی ایم مودی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔
امت شاہ نے وزیر اعظم کی کسانوں کے لیے کی گئی اس مالی معاونت کو کسان دوست حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یہ کوششیں کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل جاری ہیں۔ وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’کسان دوست مودی جی نے آج کسانوں کی بہبود کی طرف ایک اور قدم اٹھایا اور کاشی سے ’کسان سمّان ندھی‘ کی 20ویں قسط جاری کی۔ اس کے تحت ڈی بی ٹی کے ذریعے ملک بھر کے 9.7 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو ₹ 20,500 کروڑ سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی۔‘‘
किसान हितैषी मोदी जी ने आज किसान कल्याण की दिशा में एक और कदम बढ़ाते हुए काशी से ‘किसान सम्मान निधि’ की 20वीं किस्त जारी की। इसके तहत देश भर के कुल 9.7 करोड़ से अधिक किसानों को ₹20,500 करोड़ से अधिक की राशि DBT के माध्यम से हस्तांतरित की गई।
साथ ही, मोदी जी ने वाराणसी के लिए… pic.twitter.com/LKGCBVbxxL
— Amit Shah (@AmitShah) August 2, 2025
وہیں وارانسی میں ترقیاتی منصوبوں اور کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر داخلہ نے مزید لکھا کہ ’’ساتھ ہی مودی وارانسی کے لیے 2200 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، سیاحت اور ثقافتی ورثے سے متعلق یہ منصوبے کاشی کی تعمیرِ نو اور عوامی بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘ وزیر داخلہ کے مطابق وارانسی میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے علاقے کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


