Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah in Ahmedabad: وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد میں بھدرکالی مندر میں کی پوجا، صحت مراکز اور متعدد منصوبوں کا کیاافتتاح

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد کے دورے کے دوران اوگنج گاؤں اور چاندلوڈیا میں شہری صحت مراکز کا افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو مشہور شری بھدرکالی ماتا مندر کا دورہ کیا۔ اس دوران انھوں نے مندر میں پوجا کی اور اس کے بعد سردارباغ گارڈن کا افتتاح بھی کیا۔ اس دوران مندر کے احاطے اور آس پاس کے علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل طور پر سخت رکھے گئے تھے، جس میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔

اربن ہیلتھ سنٹرز کا افتتاح

پوجا کے بعد مرکزی وزیر داخلہ نے بی جے پی کارکنوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت بھی کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد کے دورے کے دوران اوگنج گاؤں اور چاندلوڈیا میں شہری صحت مراکز کا افتتاح کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پروگرام سے متعلق تصاویر بھی شیئر کیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ ’’دور دراز گاؤں ہو یا شہری علاقہ، مودی حکومت ملک کے ہر کونے کو بنیادی صحت مراکز سے جوڑ رہی ہے۔ آج احمد آباد کے اوگنج گاؤں اور چاندلوڈیا میں شہری صحت مراکز کا افتتاح کیا گیا۔ یہ مراکز صحت علاقے کے باشندوں کو آسان اور قابل رسائی طبی سہولیات فراہم کریں گے۔‘‘

وسترا پور اور جودھ پور میں کی آرتی

وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد کے دورے کے دوران گنیش اتسو کے موقع پر بھگوان گنپتی کی آرتی بھی کی۔ انھوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’گنیش اتسو پورے ملک میں بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ احمد آباد کے وسترا پور میں سردار پٹیل سیوادل کے زیر اہتمام وسترا پور کے 40ویں مہاگن پتی کی آرتی کرنے کے بعد میرا دل خوشی سے بھر گیا۔‘‘

اس کے علاوہ انھوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’’گنیش اتسو کے مبارک موقع پر میں نے جودھ پور، احمد آباد میں گجانند یووک منڈل کے زیر اہتمام ’شیامل کا راجہ‘ گنیش مہوتسو میں بھگوان گنپتی کی پوجا کی۔ میں گنپتی بپا سے سب کی خوشی اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘‘۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read