نئی دہلی: نئی دہلی کے نارتھ بلاک میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک نئے ملٹی ایجنسی سینٹر (ایم اے سی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور وزیر اعظم مودی کے پختہ سیاسی ارادے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی درست معلومات اور ہماری تینوں مسلح افواج کی صلاحیت کی علامت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پورے ہندوستان کو اپنی مسلح افواج اور سیکورٹی ایجنسیوں پر ناز ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے نئے ایم اے سی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیا ایم اے سی آج کے ماحول میں درپیش پیچیدہ اور باہم مربوط قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام ایجنسیوں کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے میں ایک ہموار اور مربوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔‘‘ انھوں نے کہا کہ یہ نیا سینٹر دہشت گردی، انتہا پسندی، منظم جرائم اور سائبر حملوں جیسے سنگین خطرات سے نمٹنے کے لیے ملک کی کوششوں کو تقویت دے گا۔
نکسلیوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی کی بات
حال ہی میں چھتیس گڑھ-تلنگانہ سرحد پر واقع کریگتالو پہاڑیوں(کے جی ایچ) میں سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے ذریعہ کیے گئے تاریخی انسداد نکسل آپریشنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نکسلیوں کے خلاف یہ تاریخی کارروائیاں ہماری سیکورٹی فورسز کے درمیان بہترین تال میل کو ظاہر کرتی ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ آپریشن سندورکے دوران بھی اسی طرح کی کوآرڈینیشن دیکھی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کام کو انجام دینے میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں اور تینوں مسلح افواج کے عمل اور سوچ میں بہت اچھا تال میل ہے۔
نئے میک نیٹ ورک کو بھی سراہا
اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے نئے میک نیٹ ورک کی بھی ستائش کی اور ریکارڈ وقت میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سے متعلق کاموں کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس میں ایمبیڈڈ اے آئی/ایم ایل تکنیک جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ایم اے سی اور جی آئی ایس خدمات کے ساتھ وسیع ڈیٹا بیس کی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔ انھوں نے نئے ایم اے سی کے ساتھ دستیاب جدید ڈیٹا اینالیٹکس کا فائدہ اٹھانے کے لیے اس پلیٹ فارم پر مختلف مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مختلف سائلوز میں موجود دیگر اہم ڈیٹا بیسز کو مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مستقبل کا لائحۂ عمل بھی ترتیب دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیا میک دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کا مقابلہ کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا جس کا منظم جرائم کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کا سرکردہ انٹیلی جنس فیوژن مرکز ملٹی ایجنسی سینٹر (میک) سنہ 2001 سے فعال ہے اور مرکزی وزیر داخلہ اس کی ٹیکنالوجیکل اپ گریڈیشن کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ نئے میک نیٹ ورک کو 500 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں معیار اور مقدار دونوں کے لحاظ سے نمایاں تبدیلی لائی گئی ہے۔ یہ نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے، اور اس میں ملک کے جزائر، شورش زدہ علاقے اور بلند پہاڑی علاقے بھی شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
