Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah in Jaipur: وزیر داخلہ امت شاہ نے جے پور کے دادیا میں عوام سے کیا خطاب، کہا-مودی حکومت نے ملک کو بنایا محفوظ، آپریشن سندور کے ذریعے دنیا کو دیا واضح پیغام

انھوں نے گزشتہ 11 سالوں میں این ڈی اے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہم نے 60 کروڑ غریب افراد کو مکانات، بیت الخلا، گیس، بجلی اور مفت راشن فراہم کیا ہے۔

ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ ’آپریشن سندور‘ کے ذریعے ہندوستان نے دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ اگر ہندوستانی پر حملہ کیا گیا تو وہ جوابی کارروائی کرے گا۔ جے پور کے دادیا گاؤں میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’مودی جی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ 27 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے۔‘‘

امت شاہ دادیا میں منعقدہ ’’کوآپریشن اینڈ ایمپلائمنٹ فیسٹیول‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے نوجوانوں کو تقرری نامے بھی تقسیم کیے۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ ’’مودی جی کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو محفوظ بنانا ہے۔ کانگریس کے دور میں اکثر دہشت گردانہ حملے ہوتے تھے۔ مودی جی نے اُری حملے کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کیا، پلوامہ حملے کے بعد ایئر اسٹرائیک کی اور اب پہلگام حملے کے بعد آپریشن سندور۔ ہم نے دنیا کو سخت پیغام دیا ہے کہ اگر ہندوستان پر حملہ ہوا تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘‘

اس کے علاوہ انھوں نے گزشتہ 11 سالوں میں این ڈی اے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہم نے 60 کروڑ غریب افراد کو مکانات، بیت الخلا، گیس، بجلی اور مفت راشن فراہم کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ’’راجستھان گلوبل انویسٹرس سمٹ کے دوران 35 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ پچھلے 11 سالوں میں مودی حکومت نے ملک بھر میں 60 کروڑ غریبوں کو گھر، بیت الخلا، گیس، بجلی اور مفت راشن فراہم کیا ہے۔ یہ تمام اسکیمیں راجستھان میں بھجن لال جی کی حکومت کے تحت اچھی طرح سے نافذ کی جا رہی ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read