Bharat Express DD Free Dish

HM Amit Shah Salutes ISRO Scientists on Space Day: وزیر داخلہ امت شاہ نے نیشنل اسپس ڈے پر اسرو کے سائنسدانوں کو دی مبارکباد، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کی خلائی کامیابیوں کو سراہا

آج وزیر اعظم مودی نے بھی اس خاص موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے گذشتہ خلائی مشنز کی کامیابی اور آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی یومِ خلاء کے موقع پر چندریان-3 کی چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کو تاریخی کارنامہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسرو کے سائنسدانوں کو ان کی محنت اور غیر متزلزل لگن پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ ’’قومی یومِ خلاء پر، جب ہم اس تاریخی لمحے کا جشن منا رہے ہیں جب چندریان-3 چاند کے جنوبی قطب پر اترا، ہر ہندوستانی کا دل فخر سے بھرا ہوا ہے۔ میں اسرو کے باکمال سائنسدانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جن کی غیر متزلزل لگن نے یہ کامیابی حاصل کی۔‘‘

خلائی میدان میں ہندوستانی کی تاریخی کامیابیوں کے لیے وزیر اعظم مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے امت شاہ نے مزید کہا کہ ’’مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، اس تاریخی مشن نے خلائی تحقیق میں نئے محاذ کھولے ہیں اور ہمارے نوجوانوں میں جدت اور مقصد کے نئے جذبے کو جنم دیا ہے۔ چندریان 3 سے لے کر آدتیہ تک، اور اس کے آگے بہت سے مشنز کے ساتھ، اسرو ابھرتے ہوئے ہندوستان کی امنگوں کو حقیقت میں بدلنا جاری رکھے ہوئے ہے۔‘‘

اس سے قبل آج وزیر اعظم مودی نے بھی اس خاص موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے گذشتہ خلائی مشنز کی کامیابی اور آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ’’ایک ارب 40 کروڑ بھارتیوں کی مہارتوں سے تقویت پاکر، ہمارا ملک خلا کی دنیا میں قابل ذکر ترقی کر رہا ہے۔ اور، ہم اس سے بھی زیادہ کرنے جا رہے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read