Bharat Express DD Free Dish

National Space Day

قومی خلائی دن کے موقع پر امت شاہ نے چندریان-3 کی تاریخی کامیابی اور اسرو کے سائنس دانوں کی خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت خلائی شعبے میں عالمی قیادت کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی  نے کہا کہ ملک نے اجتماعی طور پر 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کیا ہے۔ اس مقصد کے حصول میں خلائی شعبہ نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل وسعت دے رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی موجودگی پہلے کے مقابلے میں زیادہ نمایاں ہو رہی ہے۔

اس موقع پر ISRO کے سربراہ وی نارائنن نے بھی خطاب کیا اور چندریان-3 کی کامیابی کا سہرا وزیرِ اعظم مودی کے وژن اور قیادت کو دیا۔

وزیرِ اعظم نے 23 اگست کو نیشنل اسپیس ڈے قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن نہ صرف چندریان کی کامیابی بلکہ بھارت کی خلائی قیادت کی علامت بن چکا ہے۔

آج وزیر اعظم مودی نے بھی اس خاص موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے گذشتہ خلائی مشنز کی کامیابی اور آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جلد ہی آپ سبھی سائنسدانوں کی محنت سے بھارت "گگن یان" کی پرواز بھی بھرے گا، اور آنے والے وقت میں بھارت اپنا خود کا اسپیس اسٹیشن بھی قائم کرے گا۔ ابھی ہم چاند اور مریخ تک پہنچ چکے ہیں،

23 اگست 2023 کو، ہندوستان چندریان 3 مشن کے ذریعے چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک اور چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا۔