Urdu Conclave 2026

Sundar Singh Bhandari Death Anniversary: سندر سنگھ بھنڈاری نے اپنی زندگی اور بے مثال قربانیوں کے ذریعے سنگھ کو آگے بڑھایا- امت شاہ

پیر کے روز امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، جن سنگھ کے بانی رکن اور ممتاز قوم پرست مفکر سندر سنگھ بھنڈاری کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور تنظیم کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں۔

نئی دہلی : جن سنگھ کے بانی اراکین میں شامل اور معروف قوم پرست مفکر سندر سنگھ بھنڈاری کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی جدوجہد بھری زندگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے تحفظ کے لیے انہوں نے انتہائی سخت حالات کا سامنا کیا، لیکن کبھی اپنے اصولوں اور نظریات سے سمجھوتہ نہیں کیا۔

امت شاہ نے کیا کہا؟

پیر کے روز امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، جن سنگھ کے بانی رکن اور ممتاز قوم پرست مفکر سندر سنگھ بھنڈاری کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور تنظیم کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندر سنگھ بھنڈاری ایسے تنظیم ساز تھے جنہوں نے افراد، سماج اور تنظیم کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور سنوارنے کا کام کیا۔ ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد اور مشکل حالات میں بھی اصولوں پر قائم رہنے کا عزم آج بھی سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

گجرات کے دنوں کی ایک یاد

امت شاہ نے بتایا کہ جب سندر سنگھ بھنڈاری گجرات کے گورنر تھے تو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور بی جے پی یوتھ مورچہ کے کارکنان ان سے ملنے جایا کرتے تھے، جن میں وہ خود بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا، “ایک دن میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کے پاؤں کو کیا ہوا ہے؟ انہوں نے مسکرا کر بات ٹال دی، لیکن دوبارہ پوچھنے پر کہا کہ یہ بات کسی کو نہ بتانا۔”

سوکھی روٹی پانی میں بھگو کر کھاتے تھے

امت شاہ کے مطابق سندر سنگھ بھنڈاری نے انہیں بتایا تھا کہ جب وہ راجستھان میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لیے کام کر رہے تھے تو تنظیم  میں اکثر جگہوں پر کھانے کا انتظام بھی نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے دفتر میں روٹیوں کو کپڑوں کی طرح سکھایا جاتا تھا۔ بھنڈاری ان سوکھی روٹیوں کو کپڑے میں لپیٹ کر اپنے تھیلے میں رکھتے اور سائیکل پر گاؤں گاؤں جا کر تنظیمی کام انجام دیتے تھے۔

انہوں نے اپنی زندگی اور بے مثال قربانیوں کے ذریعے سنگھ کو آگے بڑھایا

وزیر داخلہ  امت شاہ نے بتایا کہ مسلسل سائیکل چلانے کی وجہ سے ان کی پنڈلیاں چوڑی ہو گئی تھیں۔ کئی مرتبہ جب کھانا میسر نہیں ہوتا تھا تو وہ سوکھی روٹی کو پانی میں بھگو کر کھا لیتے اور دوبارہ تنظیمی کام کے لیے روانہ ہو جاتے تھے۔امت شاہ نے کہا، انہوں نے اپنی زندگی اور بے مثال قربانیوں کے ذریعے سنگھ کو آگے بڑھایا۔ آج بھی جب میں ان کی یہ بات یاد کرتا ہوں تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندر سنگھ بھنڈاری کی سادگی، قربانی اور اصول پسندی نئی نسل کے لیے ایک عظیم مثال ہے اور ان کی زندگی ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کے لیے ہمیشہ باعثِ تحریک رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read