وزیر داخلہ امت شاہ۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعے کے روز بہار کے ضلع سیتامڑھی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) ’’آپریشن سندور‘‘ کی مخالفت کرکے ملک کی سلامتی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ بہار کے پنورا دھام میں جانکی ماتا مندر کی از سرِ نو تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی اور لالو، لالو اینڈ کمپنی پارلیمنٹ میں آپریشن سندور کی مخالفت کر رہی ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں، کیا ہمیں دہشت گردوں کو جواب نہیں دینا چاہیے؟ کیا ہمیں آپریشن سندور نہیں کرنا چاہیے تھا؟ لالو اینڈ کمپنی کو معلوم نہیں کہ یہ نریندر مودی کی حکومت ہے، این ڈی اے کی حکومت ہے۔ کسی کو بھی ملک کی سلامتی سے کھیلنے کا حق نہیں ہے۔‘‘
اپنے خطاب میں امت شاہ نے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور ان کے خاندان کو نشانے پر لیتے ہوئے متھلانچل کے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے فقدان پر بھی سوال اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں تیجسوی یادو سے پوچھنا چاہتا ہوں، ان کے والد اور والدہ طویل عرصے تک اقتدار میں رہے۔ غنڈہ گردی، گینگ چلانے، اغوا اور تاوان مانگنے کے علاوہ آپ نے متھلانچل کی ترقی کے لیے کیا کیا؟‘‘
دریں اثنا امت شاہ نے جانکی ماتا مندر کی ازسرِ نو تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے پر ریاست کے عوام اور رام بھکتوں کو مبارکباد بھی دی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں بھگوان رام اور جانکی ماتا کے عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پُنورا دھام میں جانکی ماتا مندر کی از سرِ نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔‘‘ اس تقریب میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بھی شریک ہوئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


