مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو مدورائی میں تمل ناڈو بی جے پی یونٹ کی کور کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور کہا کہ ریاست کے لوگ ڈی ایم کے حکومت کی ’’بڑے پیمانے پر بدعنوانی‘‘ سے تنگ آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سینئر بی جے پی لیڈر امت شاہ اگلے سال تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے حوالے سے لیے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور انتخابی حکمت عملی کی تیاری کے لیے مدورائی پہنچے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوست میں امت شاہ نے لکھا ’’تمل ناڈو بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ تمل ناڈو کے لوگ ڈی ایم کے حکومت کی بڑے پیمانے پر بدعنوانی سے تنگ آچکے ہیں۔ بی جے پی کارکنان مودی جی کی قیادت والے این ڈی اے کے خوش حال اور ترقی یافتہ تمل ناڈو کے وژن کے ساتھ ہر علاقے، محلے اور گھر تک پہنچیں گے۔‘‘
Chaired the meeting of the state core committee of the Tamil Nadu BJP.
The people of Tamil Nadu are fed up with the massive corruption of the DMK govt. The BJP Karyakartas will reach out to every locality, neighborhood, and home with Modi Ji-led NDA’s vision for a prosperous and… pic.twitter.com/JtnrNDpwYa
— Amit Shah (@AmitShah) June 8, 2025
اس سے قبل آج وزیر داخلہ امت شاہ نے مدورائی کے مشہور میناکشی امّاں مندر میں پوجا کی، جہاں پجاریوں نے روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا اور انھیں شال کے ساتھ ساتھ روحانی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔ امت شاہ نے لکھا ’’خوش قسمت ہوں کہ آج مدورائی کے مشہور میناکشی امّاں مندر میں پوجا کی۔ قوم کی مسلسل ترقی اور ہمارے شہریوں کی بھلائی کے لیے ماں کا آشیرواد مانگا ہے‘‘۔
மதுரை மீனாட்சி அம்மன் கோவிலில் இன்று பூஜை செய்ததில் மகிழ்ச்சி. நாட்டின் தொடர்ச்சியான முன்னேற்றத்திற்கும், நமது குடிமக்களின் நல்வாழ்விற்கும் அன்னையின் ஆசிகளைப் பெற்று பிரார்த்தனை செய்தேன். pic.twitter.com/nC80NDTWp5
— Amit Shah (@AmitShah) June 8, 2025
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



