Bharat Express DD Free Dish

Tamil Nadu BJP

تمل ناڈو کی سیاست میں یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل انّاملائی نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایک نئی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انّاملائی کے اس فیصلے کے بعد ریاستی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور اب پارٹی کے کئی اہم لیڈر بھی ان کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

تمل ناڈو میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر کے انّاملائی نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک سیاسی سفرکی شروعات کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوام سے اس مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ڈاکٹر ہانڈے کے اس عمل کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے ان کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ”یہ ایک انتہائی اہم پیغام ہے۔ مجھے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹنگ میں حصہ لیں گے اور ہمارے جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنائیں گے“۔

بی جے پی کے منشور میں سب سے زیادہ توجہ خواتین پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس کی حکومت قائم ہوتی ہے تو ہر گھر کی خاتون سربراہ کو ماہانہ 2 ہزار روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سال میں تین مفت ایل پی جی سلنڈر فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے، جس کا مقصد گھریلو اخراجات کو کم کرنا اور خواتین کو معاشی سہارا دینا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ’’میرا بوتھ-سب سے مضبوط‘‘ پروگرام بی جے پی کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت پارٹی اپنے نچلی سطح کے کارکنان کو متحرک اور منظم کرنا چاہتی ہے۔ اس طرح کے پروگرام نہ صرف کارکنان کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ پارٹی قیادت کو زمینی حقائق سے بھی باخبر رکھتے ہیں۔ 

معاہدے کے تحت ریاست کی کل 234 اسمبلی نشستوں میں سے بی جے پی 27 نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔ اس کے علاوہ پی ایم کے کو 18 نشستیں جبکہ (اے ایم ایم کے) کو 11 نشستیں دی گئی ہیں۔ باقی نشستوں پر اے آئی اے ڈی ایم کے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

کیرالہ کو ہزاروں کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی سوغات دینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی آج 11 مارچ کی شام تمل ناڈو کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم شام تقریباً 5 بج کر 45 منٹ پر تروچیراپلی پہنچیں گے جہاں وہ تقریباً 5,650 کروڑ روپے مالیت کی کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم مودی نے اتوار کو پوڈوچیری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جماعتیں پوڈوچیری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی تھیں۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ اب ڈبل انجن حکومت کی ترقیاتی کاموں کا جشن منانا ضروری ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 14 فروری کو پڈوچیری کے کرائیکل دورے کے پیش نظر انتظامیہ نے سخت سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ان کے مجوزہ عوامی اجتماع کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے مدورانتکم میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی عوام سے کہا کہ تمل ناڈو اب تبدیلی چاہتا ہے اور ڈی ایم کے کی بدانتظامی اور کرپشن سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور ڈی ایم کے حکومت کے جانے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔