نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ نے اتراکھنڈ کے روایتی تہوار ایگاس کے موقع پر خصوصی پوجا ارچنا کی۔ انہوں نے اتراکھنڈ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ انل بلونی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایگاس تہوار کی تقریب میں شرکت کی اور سبھی کی خوشی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے پرارتھنا کی۔ اس موقع پر امت شاہ نے اتراکھنڈ کی مالا مال لوک ثقافت، روایات اور عقیدت کی بھی ستائش کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اس خاص موقع کی تصاویر اور اپنا پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کیا۔
امت شاہ نے ایکس پر شیئر کیا خصوصی پیغام
امت شاہ نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اتراکھنڈ کی مالا مال لوک ثقافت، عقیدت اور خوشیوں کا تہوار ’ایگاس‘ دیو بھومی کی روایات کو نسل در نسل زندہ رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آج اتراکھنڈ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ انل بلونی کی رہائش گاہ پر ایگاس کے موقع پر پوجا ارچنا کرکے سبھی کی خوشی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کی پرارتھنا کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے میسج کے ذریعے اتراکھنڈ کے ثقافتی ورثے اور روایتی تہواروں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ انل بلونی سمیت دیگر افراد نے بھی پوجا ارچنا اور مذہبی رسومات میں حصہ لیا۔
کیا ہے اتراکھنڈ کا ایگاس تہوار؟
ایگاس اتراکھنڈ کا ایک خاص روایتی لوک تہوار ہے۔ اسے ’ایگاس بگوال‘ یا ’بوڑھی دیوالی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ تہوار بنیادی طور پر اتراکھنڈ کے گڑھوال علاقے میں دیوالی کے تقریباً 11 دن بعد منایا جاتا ہے۔مقامی روایات اور عقائد کے مطابق اس تہوار کی خاص مذہبی اور ثقافتی اہمیت ہے۔ ایگاس کے دن لوگ اپنے گھروں میں پوجا پاٹھ کرتے ہیں اور روایتی انداز میں خوشیاں مناتے ہیں۔ اس موقع پر ’بھَیلو‘ کھیلنے، لوک گیت گانے اور روایتی رقص کرنے کی بھی روایت ہے۔ دیہات میں لوگ ایک جگہ جمع ہوکر اجتماعی طور پر اس تہوار کا جشن مناتے ہیں۔
لوک ثقافت کو زندہ رکھنے کا پیغام
ایگاس کا تہوار محض دیوالی کے بعد منایا جانے والا ایک جشن نہیں ہے، بلکہ یہ اتراکھنڈ کی شناخت اور ثقافتی ورثے کی علامت بھی ہے۔ امت شاہ نے اپنے پیغام کے ذریعے اس بات پر زور دیا کہ ایسے روایتی تہوار ہماری لوک ثقافت اور عقیدت کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انل بلونی کی رہائش گاہ پر ایگاس کے موقع پر امیت شاہ کی موجودگی نے بھی اس تہوار کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
