Amit Shah Celebrates Igas Festival: امت شاہ نے انل بلونی کے گھر منایا ایگاس کا تہوار، کیوں منایا جاتا ہے یہ اتراکھنڈ کا تہوار؟
امت شاہ نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اتراکھنڈ کی مالا مال لوک ثقافت، عقیدت اور خوشیوں کا تہوار ’ایگاس‘ دیو بھومی کی روایات کو نسل در نسل زندہ رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آج اتراکھنڈ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ انل بلونی کی رہائش گاہ پر ایگاس کے موقع پر پوجا ارچنا کرکے سبھی کی خوشی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کی پرارتھنا کی۔
PM Modi participates in Igas Bagwal celebrations: پی ایم مودی نے دہلی میں انیل بلونی کی رہائش گاہ پر اگاس تہوار پروگرام میں کی شرکت، کی گائے کی پوجا
دیوالی کے تہوار کے 11 ویں دن اتراکھنڈ میں اگاس بگوال کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اسے بوڑھی دیوالی بھی کہا جاتا ہے۔ اس تہوار کے حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ مختلف مقامات پر ثقافتی پروگراموں میں لوگ ڈانس کرتے نظر آئے۔





