مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے منگل (5 اگست، 2025) کواین ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ اس دوران وزیراعظم نریندرمودی نے امت شاہ کی تعریف کی۔ دراصل، امت شاہ نے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ سب سے لمبی مدت والے وزیرداخلہ بن گئے ہیں۔ امت شاہ نے اس معاملے میں سابق وزیرداخلہ لال کرشن اڈوانی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امت شاہ نے وزیرداخلہ رہتے ہوئے 2,258 پورے کرلئے ہیں۔ اس طرح وہ سابق وزیرداخلہ لال کرشن اڈوانی کے 2,256 دنوں کی مدت سے آگے ہوگئے ہیں۔ سردار بلبھ بھائی پٹیل 1,218 دنوں تک وزیرداخلہ رہے تھے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ امت شاہ نے اپنی مدت کے دوران کئی بڑے فیصلے لئے۔ اس کی خوب بحث بھی ہوئی۔ امت شاہ کی مدت میں جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹایا گیا۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) منظورکیا گیا۔ وہیں یونیفارم سول کوڈ (یوسی سی) کی شروعات بھی ہوئی ہے۔
پی ایم مودی کی دوسری مدت کار میں وزیر داخلہ بنے امت شاہ
امت شاہ کو وزیراعظم مودی کی دوسری مدت کارکے دوران وزیرداخلہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ وہ 30 مئی، 2019 کو اس اہم عہدے پر بیٹھے تھے۔ امت شاہ نے عہدہ سنبھالتے ہی اہم فیصلے لئے۔ انہوں نے تین طلاق سے متعلق بڑا فیصلہ لیا اور اسے غیرقانونی قرار دلوایا۔ اس کے ساتھ ہی دہشت گردی سے متعلق بھی سخت اقدامات کئے گئے۔
آپریشن سندورسے متعلق پارلیمنٹ میں ہوا ہنگامہ
پارلیمنٹ میں مانسون سیشن کی شروعات سے ہی آپریشن سندور سے متعلق اپوزیشن نے خوب ہنگامہ کیا۔ ہندوستان نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد آپریشن سندورچلایا تھا۔ اس دوران 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اپوزیشن نے مانسون سیشن میں آپریشن سندورپربحث کا مطالبہ کیا تھا۔ برسراقتدارپارٹی نے اس سے متعلق بحث بھی کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیرخارجہ ایس جے شنکر اوروزیراعظم نریندر مودی نے بھی حکومت کا موقف رکھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


