روہتک (ہریانہ) – مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو ہریانہ کے روہتک ضلع میں ’سابر ڈیری پلانٹ‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا پلانٹ ہے جو چھاچھ، دہی اور مٹھائی تیار کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے پر تقریباً 350 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اس کا مقصد دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کی فلاح ہے۔ شاہ نے کہا کہ اس پلانٹ سے دہلی-این سی آر کی مکمل ضروریات پوری ہوں گی۔ افتتاحی تقریب میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی، مرکزی وزیر مملکت برائے کوآپریشن کرشن پال گُجر اور مرکزی وزیر راؤ اندر جیت سنگھ سمیت کئی معززین موجود تھے۔
मोदी जी के नेतृत्व में देश का डेयरी क्षेत्र स्वावलंबन का प्रतीक बना है। आज हरियाणा के रोहतक में साबर डेयरी के दही, छाछ और योगर्ट बनाने के देश के सबसे बड़े प्लांट का लोकार्पण किया। ₹350 करोड़ की लागत से बना यह प्लांट हरियाणा के दुग्ध उत्पादक किसानों की समृद्धि का माध्यम बनेगा।… pic.twitter.com/NspC2k3xCg
— Amit Shah (@AmitShah) October 3, 2025
کو-آپریشن کی وزارت کسانوں کا دیرینہ خواب پورا
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کا دہائیوں پرانا مطالبہ پورا کرتے ہوئے الگ وزارتِ کوآپریشن قائم کی ہے اور اس کے لیے پورا ملک ان کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار برسوں میں وزارتِ کوآپریشن نے تمام ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر تعاونی اداروں کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2029 تک ہر پنچایت میں ایک کوآپریٹو سوسائٹی قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
گجرات سے ملک بھر تک کا سفر
مرکزی وزیر نے کہا کہ سابر ڈیری، جس کا آغاز گجرات کے ضلع سابر کانٹھہ میں ہوا تھا، آج 9 ریاستوں کے دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کے لیے بڑے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات میں تربھون بھائی، بھورا بھائی اور گلبا بھائی نے ڈیریوں کی بنیاد رکھی تھی اور آج کوآپریٹو ڈیریوں کے ذریعے صرف گجرات کی 35 لاکھ خواتین 85 ہزار کروڑ روپے کا سالانہ کاروبار کر رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



