Bharat Express

Amazon senior manager murdered in Delhi: دہلی بھجن پورہ میں ایمیزون کے سینئر منیجر کا قتل، 5 بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

36 سالہ ہرپریت گل بھجن پورہ کی گلی نمبر 1 میں رہتے تھے۔ وہ اپنی اسپلنڈر بائیک پر جارہےتھے کہ بدمعاشوں نے ان  پر حملہ کردیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

دہلی بھجن پورہ میں ایمیزون کے سینئر منیجر کا قتل، 5 بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

Amazon senior manager murdered in Delhi: دارالحکومت دہلی کے بھجن پورہ علاقے میں منگل کی دیر رات شرپسندوں نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ شخص ایمیزون کمپنی میں سینئر مینیجر کے طور پر تعینات تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شخص اپنی بائک پر جارہےتھے کہ اسکوٹی اور بائک پر سوار پانچ لڑکوں نے انہیں  گھیر لیا اور  ان پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے   ایمیزون کے سینئر منیجر ہرپریت گل  پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ان  کے سر میں گولی لگی تھی۔ یہ گولی اس کے کان کے قریب سے گزری۔ زخمی منیجر کو جگ پرویش چندر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں  مردہ قرار دیا۔ شرپسندوں کے اس حملے میں ایک اور شخص بھی شدید زخمی ہوا۔

ایک اور شخص بھی شدید زخمی

ذرائع  کے مطابق 36 سالہ ہرپریت گل بھجن پورہ کی گلی نمبر 1 میں رہتے تھے۔ وہ اپنی اسپلنڈر بائیک پر جارہےتھے کہ بدمعاشوں نے ان  پر حملہ کردیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ اس حملے میں 32 سالہ گووند سنگھ بھی زخمی ہوئے تھے۔ وہ بھجن پورہ میں ہنگری برڈ کے نام سے موموس کی دکان چلاتے ہیں۔ ان کے سر میں بھی گولی لگی۔ اسے ایل این جے پی  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

‘واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا’

ایمیزون کے سینئر منیجر ہرپریت گل کے قتل کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ آدھی رات کو پیش آنے والے اس واقعہ سے پولس انتظامیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ وہیں پولیس نے معاملے کے حوالے سے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس