Uttar Pradesh Mazar News: الہ آباد ہائی کورٹ نے شہید عبدالغنی مزارکمیٹی کوبڑی راحت دی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش کے دیوریا میں واقع شہید عبدالغنی مزارکے خلاف ایس ڈی ایم کورٹ کے انہدام کے حکم پرعبوری روک لگا دی ہے۔ ایس ڈی ایم کورٹ نے شہید عبدالغنی شاہ مزارکومنہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کے بعد انتظامیہ گزشتہ اتوار(11 جنوری) کوتین بلڈوزرلے کرمزارکومسمارکرنے کے لئے پہنچی اورباؤنڈری وال گرادی۔
تاہم مزارکمیٹی نے ایس ڈی ایم کورٹ کے حکم کوچیلنج کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ اس درخواست پرسماعت کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے شہید عبدالغنی شاہ مزارپرکسی بھی طرح کی مسماری پرپابندی لگا دی ہے اورصورتحال کوجوں کا توں برقراررکھنے کا حکم دیا ہے۔
شہید عبدالغنی شاہ مزارشہرمیں ایک ریلوے اووربرج کے نیچے واقع ہے۔ اس مزارکے خلاف دعویٰ ہے کہ یہ سرکاری بنجرزمین پرغیرقانونی قبضہ کرکے بنائی گئی تھی۔ وہیں، مزارکمیٹی کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کی سنگل بینچ کے جج جسٹس پرکاش پاڑیا نے ہائی کورٹ نے مزاراورقبرستان سے متعلق متنازعہ مقام پراسٹیٹس کویعنی جوں کا توں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے مزارکمیٹی کوہدایت دی کہ وہ ڈویژنل کمشنرکے سامنے اسٹے درخواست داخل کرے۔ ہائی کورٹ نے ڈویژنل کمشنرکومزارکمیٹی کی اسٹے درخواست پرتین ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا بھی حکم دیا۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں مزارکمیٹی کی طرف سے دائردرخواست کے مطابق 19 نومبر2025 کومزاراورقبرستان کے ایک حصے کوگرانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ مزارکمیٹی نے اس حکم کوالہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
