Bharat Express

Rajya Sabha Election 2024: ’جو دوسروں کے لئے گڈھے کھودتے ہیں، ایک دن…‘ کراس ووٹنگ پر اکھلیش یادو کا بی جے پی پر بڑا حملہ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی قیاس آرائیوں پر کہا کہ جن اراکین اسمبلی کو فائدہ ملنا ہوگا، وہ چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کے لئے گڈھے کھودتے ہیں، ایک دن وہ اس گڈھے میں خود گرجاتے ہیں۔

قنوج کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو

Rajya Sabha Election 2024 Akhilesh Yadav: راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی خبروں کے درمیان سماجوادی پارٹی کے قومی صدراورسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے تینوں امیدوارجیتیں گے۔ انہوں نے بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جودوسروں کے لئے کانٹا بوتے ہیں، ایک دن ان کے لئے بھی کانٹے ملتے ہیں۔ جو دوسروں کے لئے گڈھے کھودتے ہیں، ایک دن وہ اس گڈھے میں خود گرتے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں ہم نے دیکھا کہ بیلٹ پیپرنہیں ہوتا، سی سی سی ٹی وی نہیں ہوتا تو نتائج کچھ اورہوتے۔ میں سپریم کورٹ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ اس نے چنڈی گڑھ اورجمہوریت کو بچا لیا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی الیکشن جیتنے کے لئے کوئی بھی ہتھکنڈا اپنا سکتی ہے۔ وہ جیتنے کے لئے سب کچھ کرے گی۔ وہیں اپنے اراکین اسمبلی کے کراس ووٹنگ کی قیاس آرائیوں پرانہوں نے کہا کہ جن کوفائدہ ملنا ہوگا، وہ بی جے پی میں چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکارکے خلاف ووٹ کرنے کی ہمت ہرکوئی نہیں کرپاتا۔ اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ دہلی سے فون آرہا ہے، جن اراکین اسمبلی کے پاس دہلی سے فون آئے گا، وہ کیوں نہیں جائے گا۔

سماجوادی پارٹی کو بی جے پی نے دیا بڑا جھٹکا

راجیہ سبھا الیکشن 2024 کی ووٹنگ سے پہلے سماجوادی پارٹی میں بڑی ٹوٹ کی خبرسامنے آئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے 5 اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام پانچ اراکین اسمبلی بی جے پی کے امیدوارکو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی اراکین اسمبلی کراس ووٹنگ کرسکتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کےعوض انہیں بی جے پی کی طرف بڑا تحفہ دیئے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راکیش سنگھ، راکیش پانڈے، ابھے سنگھ، مہاراجی دیوی، منوج پانڈے اورپوجا پال نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے۔ اگرسماجوادی پارٹی کے یہ پانچ اراکین اسمبلی بی جے پی امیدوارکو ووٹ دیتے ہیں تویہ اکھلیش یادو کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا کیونکہ ان کے تیسرے امیدوارکی جیت ناممکن سا لگنے لگا ہے۔ اس کے علاوہ بتایا جاتا ہے کہ کئی اور اراکین اسمبلی ناراض ہیں جو بی جے پی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں مکیش ورما (شکوہ آباد)، ونود چترویدی (کالپی)، بی ایس پی رکن اسمبلی اماشنکرسنگھ اور اپنا دل کمیرا وادی پارٹی کی لیڈراورسماجوادی پارٹی کی رکن اسمبلی پلوی پٹیل بھی بی جے پی امیدوارکو ووٹ دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   Rajya Sabha Election 2024: اکھلیش یادو اور پلوی پٹیل کے راستے بھی ہوگئے الگ؟ فون پر تلخ بات چیت کے بعد انڈیا الائنس کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا

10 اراکین اسمبلی دے سکتے ہیں اکھلیش یادو کو جھٹکا

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے 10 اراکین اسمبلی بی جے پی امیدواروں کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔ یوپی میں 10 سیٹوں کے لئے 11 امیدوارمیدان میں ہیں، جس کی وجہ سے آج ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔ اگربی جے پی 7 اورسماجوادی پارٹی کے تین امیدوارہوتے تو ووٹنگ کی نوبت نہیں آتی، لیکن بی جے پی نے اپنے آٹھویں امیدوارپرداؤں لگایا، جس کے بعد ووٹنگ کا عمل لازمی ہوگیا۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے طرف سے آٹھواں امیدواراتارنے کے بعد مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے، کیونکہ بی جے پی کے امیدوارکو جیتنے کے لئے 10 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔ ایسے میں امید ظاہرکی جا رہی تھی کہ کراس ووٹنگ ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read