Bharat Express

Akbaruddin Owaisi 15 Minute:مہاراشٹر میں اکبر الدین اویسی نے پھر دیا ’ 15 منٹ’ کے متعلق بیان،کہا۔ نہ و ہ میرے…

اکبر الدین اویسی نے ایک بار پھر اپنی تقریر میں 15 منٹ کا ذکر کیا ہے۔ انتخابی مہم کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ انتخابی مہم کا وقت 10 بجے تک ہے اور ابھی  9:45 ہوے ہیں، ابھی 15 منٹ باقی ہیں۔

رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تعلق سے اپنی پارٹی کے لئے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ اکبر الدین اویسی انتخابی مہم کے تعلق سے اورنگ آباد پہنچے، اورنگ آباد میں انہوں نے پہلی تقریر کی،اکبرالدین اویسی نے اپنی پہلی تقریرمیں 15 منٹ کے تعلق سے ایسا بیان دیا ہے جو آنے والے وقت میں ریاست کی سیاست گرما نے والی ہے ۔

دراصل اکبر الدین اویسی نے ایک بار پھر اپنی تقریر میں 15 منٹ کا ذکر کیا ہے۔ انتخابی مہم کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ انتخابی مہم کا وقت 10 بجے تک ہے اور ابھی  9:45 ہوے ہیں، ابھی 15 منٹ باقی ہیں۔ انہوں نے جلسے میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  15 منٹ رہ گئے ہیں، صبرکیجئے، نہ وہ مجھے چھوڑ رہی ہے اور نہ میں اس کا پیچھا چھوڑ رہا ہوں۔

 سال 2012 میں 15 منٹ کے تعلق سےدیا تھا بیان

واضح رہے کہ اکبر الدین اویسی نے سال 2012 میں 15 منٹ کے تعلق سے بیان دیا تھا، جب انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ 15 منٹ کے لیے ملک سے پولیس کو ہٹا دیں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ طاقتور کون ہے۔

اکبرالدین اویسی نے کہا تھا کہ ’’ہندوستان، ہم 25 کروڑ ہیں، آپ 100 کروڑ ہیں، ٹھیک ہے، آپ ہم سے بہت زیادہ ہیں، 15 منٹ کے لیے پولیس کو ہٹا دیں، ہم بتائیں گے کہ کس میں ہمت ہے اور کون طاقتور‘‘۔ ان بیانات کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں جیل بھیجا گیا، بعد میں عدالت نے اویسی کو بری کر دیا۔

اکبر الدین اویسی اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی ۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبر الدین اویسی مسلسل 6 بار تلنگانہ کے چندرائن گٹہ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹر میں 16 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، جس کی مہم کے لیے دونوں بھائی ان دنوں مہاراشٹر میں ہیں۔ 2019 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں، اے آئی ایم آئی ایم نے کل 44 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے، لیکن انہیں  صرف دو سیٹوں پر کامیابی ملی۔

بھارت ایکسپریس۔