Bharat Express DD Free Dish

Ajay Bhutoria, hailed the Adani Group’s total legal clearance: گوتم اڈانی کے خلاف مقدمات کا خاتمہ بڑی قانونی کامیابی: اجے بھٹوریا

بھٹوریا کے مطابق ان قانونی معاملات کے خاتمے سے ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے اور اس سے عالمی بازار میں سرگرم ہندوستانی کمپنیوں کے بارے میں اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے امریکہ میں اڈانی گروپ کی مجوزہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو امریکی بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی شعبے کے لیے “گیم چینجر” قرار دیا۔

نئی دہلی: ہندوستانی نژاد امریکی لیڈر اور سابق صدارتی مشیر اجے بھٹوریا نے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے خلاف مجرمانہ الزامات ختم کیے جانے کو ایک بڑی قانونی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت نہ صرف اڈانی گروپ کے لیے اہم ہے بلکہ ہند-امریکہ اقتصادی تعلقات میں بھی ایک نئے دور کی علامت بن سکتی ہے۔سیلی کون ویلی سے جاری اپنے بیان میں اجے بھٹوریا نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی کے خلاف مقدمات مستقل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ ایک اہم موڑ ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے ہند-امریکہ اقتصادی شراکت داری پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا اور عالمی سطح پر کام کرنے والی ہندوستانی کمپنیوں کے لیے مثبت پیغام جائے گا۔

بھٹوریا نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ استغاثہ کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف اپنے الزامات کو ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر مقدمات کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا گیا، جسے وہ انصاف کی جیت قرار دیتے ہیں۔انہوں نے اڈانی انٹرپرائزز سے متعلق دیگر قانونی تصفیوں کا بھی ذکر کیا، جن میں امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ طے پانے والا سول معاہدہ اور ایل پی جی درآمدات سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ کی پرانی تحقیقات کے سلسلے میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تصفیہ شامل ہے۔اجے بھٹوریا کے مطابق ان قانونی معاملات کے خاتمے سے ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے اور اس سے عالمی بازار میں سرگرم ہندوستانی کمپنیوں کے بارے میں اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے امریکہ میں اڈانی گروپ کی مجوزہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو امریکی بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی شعبے کے لیے “گیم چینجر” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے امریکہ میں تقریباً 15 ہزار براہ راست ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انفراسٹرکچر، صاف توانائی اور ٹیکنالوجی نیٹ ورکس کو بھی تقویت ملے گی۔ بھٹوریا کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ہند-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔واضح رہے کہ اجے بھٹوریا امریکی صدر جو بائیڈن کے سابق مشیر رہ چکے ہیں اور وہ مسلسل ہند-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی حمایت کرتے آئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read