Bharat Express

Air India-Air Bus Deal: ہندوستان اور فرانس کے درمیان تاریخی معاہدہ، Air Bus سے 250 ایئر کرافٹ خریدے گی ایئر انڈیا

ایئر انڈیا نے ایئربیس سے 250 طیارہ خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں 40 بڑے سائز کے طیارے شامل ہوں گے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ فرانس کے صدر نے میٹنگ میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون۔

Air India-Air Bus Deal: ہندوستان اور فرانس کے درمیان ایک اہم معاہدہ ہوا ہے۔ ایئر انڈیا اور ایئربس کے درمیان 250 ایئرکرافٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے نیوایئر انڈیا-ایئربیس شراکت کے افتتاح میں شامل ہوئے۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے کہا کہ میں ایئرانڈیا-ایئربیس کو اس لینڈ مارک معاہدہ کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس پروگرام سے جڑنے کے لئے میں دوست ایمینوئل میکرون کو میں خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم معاہدہ ہندوستان اور فرانس کے گہرے تعلقات کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے شہری ہوا بازی کی کامیابیوں کو بھی دکھاتی ہے۔

آئندہ 15 سال میں 2,000 سے زیادہ طیاروں کی ضرورت: وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں ہندوستان میں ایئرپورٹ کی تعداد 74 سے بڑھ کر 147 ہوگئی ہے۔ ہماری ریجنل کنیکٹیوٹی اسکیم (UDAN) کے ذریعہ ملک کے صدور حصے بھی ہوائی رابطے سے جڑ رہے ہیں، جس سے لوگوں کے اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہندوستان ایوی ایشن سیکٹر میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا مارکیٹ بننے جا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی ہوا بازی کے شعبہ کو آئندہ 15 سال میں 2,000  سے زیادہ طیاروں کی ضرورت ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ‘میک ان انڈیا- میک فاردی ورلڈ’ وژن کے تحت ایئرو اسپیس تعمیر میں دیگر نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج ہند-فرانس کی شراکت داری بین الاقوامی نظام اورکثیرالجہتی نظام کے استحکام اور توازن کو یقینی بنانے میں براہ راست کردار ادا کر رہی ہے۔ چاہے انڈو-پیسیفک علاقے میں سیکورٹی اور استحکام کا موضوع ہو یا عالمی عالمی غذائی تحفظ، ہندوستان اور فرانس ساتھ مل کر مثبت تعاون دے رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read