Bharat Express DD Free Dish

Hyderabad Lal Darwaza Temple: اکبرالدین اویسی نے مندرکے لئے مانگی رقم، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے فوراً کیا 20 کروڑ روپئے دینے کا اعلان

اسمبلی میں بحث کے دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی نے تاریخی مندرکے لئے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

Akbaruddin Owaisi On Temple: اسدالدین اویسی کے چھوٹے بھائی اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی نے مندرکے لئے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے رقم کا مطالبہ کیا، جسے وزیراعلیٰ ریڈی نے فوراً دینے کا اعلان کردیا۔ یہ فنڈ حیدرآباد کے تاریخی لال دروازہ سمہا واہنی شری مہاکالی مندرکے لئے مانگا گیا تھا۔

اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اکبرالدین اویسی نے کہا کہ ”لال دروازے والا شہرکا کتنا بڑا مندر ہے، اسے ہم مزید بڑا بناسکتے ہیں۔ وہاں کے لوگوں کومتبادل جگہ دی جاسکتی ہے۔ وہ لوگ جو ہندو کی بات کرتے ہیں اورمسلمانوں کے ساتھ لڑاتے ہیں، انہوں نے بھی آج تک لال دروازے کے مندر کی بات نہیں کی۔ آج دیکھئے اس مندرکا کام بھگوان (خدا) اس مسلمان سے لے رہا ہے۔“

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کیا بڑا اعلان

اکبرالدین اویسی کے اس تبصرہ پروزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اسمبلی میں ہی جواب دیتے ہوئے کہا، ”لال مندرکے لئے جن پیسوں کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس کے لئے 20 کروڑروپئے میں آج ہی اعلان کرتا ہوں اوراسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت جاری کیا جائے گا۔ لال دروازہ کی بھی ایک تاریخ ہے۔ اسے ہم نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔ مندربنانے کی ذمہ داری میری اوردرشن کرنے کی ذمہ داری آپ کی۔“

مندرکمیٹی نے ادا کیا شکریہ

وہیں، مندرکمیٹی کی طرف سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور چندریان گٹا کے ایم ایل اے اکبرالدین اویسی کے تئیں اظہار تشکرپیش کیا گیا اورایک تجویزمنظورکی گئی۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے مندرکی تعمیروترقی کے لئے رقم جاری کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد اراکین نے مٹھائی تقسیم کرکے جشن منایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریونت ریڈی اوررکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کے بہت شکرگزارہیں، جنہوں نے اس موضوع کو بارباراٹھایا ہے۔ مندرکمیٹی نے یقین دہانی کرائی کہ موجودہ  ڈھانچے کو نقصان پہنچائے بغیرسبھی کام کئے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read