Bharat Express DD Free Dish

Telangana Assembly

کویتا نے الزام لگایا کہ ان کے والد کے اردگرد موجود کچھ لوگوں نے ان کے خلاف سازش کی، جس کے نتیجے میں انہیں سیاسی طور پر حاشیے پر دھکیل دیا گیا اور بالآخر پارٹی سے باہر کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ برسرِاقتدار کانگریس پارٹی بی آر ایس کے اندر پیدا ہونے والی دراڑ کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے پارٹی کے ریاستی صدر کے طور پر رام چندر راؤ کی تقرری پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے پارٹی کی حکمت عملی سے اختلاف ظاہرکیا تھا، لیکن ہندوتوا نظریہ سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا تھا۔

کانگریس کارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید عدنان اشرف کو ذمہ داری ملنے سے کارکنان میں نیا جوش آئے گا اور پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔

اسمبلی میں بحث کے دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی نے تاریخی مندرکے لئے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔