نئی دہلی :اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ (اے اے ایچ ایل) کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا کے معروف آرکیٹیکچر اور ڈیزائن ایوارڈ ’’پرکس ورسائی‘‘ (Prix Versailles) نے بھارت کے دو ہوائی اڈوں کو ’’ورلڈز موسٹ بیوٹیفل ایئرپورٹس 2026‘‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ان میں نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ(این ایم آئی اے) اور گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایل جی بی آئی اے)کے ٹرمینل-2 شامل ہیں۔اڈانی گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اعزاز ان ہوائی اڈوں کے منفرد طرزِ تعمیر، پائیدار ترقی، جدید سہولیات اور مسافروں کے لیے بہتر تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔
پرکس ورسائی ایک ممتازبین الاقوامی ایوارڈ ہے جو 2015 سے پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹرزمیں پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ دنیا بھر میں نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں، ہوائی اڈوں اور ٹرمینلز کے بہترین ڈیزائن اورتخلیقی تعمیراتی انداز کو تسلیم کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کواس کے منفرد کنول (لوٹس) سے متاثرآرکیٹیکچرل ڈیزائن، مستقبل پسند طرزِ تعمیراورجدید ٹیکنالوجی، فن اورفعالیت کے حسین امتزاج کے لیے سراہا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایئرپورٹ بھارت کی جدید اورابھرتی ہوئی عالمی معیشت کی علامت کے طور پرسامنے آیا ہے۔
VIDEO | Maharashtra: The Navi Mumbai International Airport, which is set to be inaugurated by Prime Minister Narendra Modi on October 8, will bring a positive change in the lives of crores of people.
Built at a cost of Rs 19,650 crore, phase 1 of Navi Mumbai International… pic.twitter.com/3tlzo8RS8k
— Press Trust of India (@PTI_News) October 7, 2025
دوسری جانب گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل-2 کو شمال مشرقی بھارت کی ثقافتی اور قدرتی شناخت کو اجاگر کرنے والی تعمیراتی خصوصیات کی وجہ سے فہرست میں جگہ ملی۔ اس ٹرمینل کا ڈیزائن ’’بیمبو آرکڈ‘‘ (Bamboo Orchid) کے تصور سے متاثر ہے، جو خطے کی حیاتیاتی تنوع اور قدرتی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کی پائیدار اور ماحول دوست تعمیر بھی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔اس فہرست میں بھارت کے ان دو ہوائی اڈوں کے علاوہ چین کے گوانگ ژو، جرمنی کے فرینکفرٹ، کمبوڈیا کے کنڈال اسٹوئنگ، اور امریکہ کے پٹسبرگ اور سان ڈیاگو ایئرپورٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز کے ترجمان نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اس اعتراف سے کمپنی کے اس وژن کی توثیق ہوتی ہے جس کے تحت وہ عالمی معیار کے ہوائی اڈے تیار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ہوائی اڈے صرف سفری مراکز نہیں بلکہ مختلف خطوں اور لوگوں کو جوڑنے والے اہم رابطے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڈانی ایئرپورٹس کا مقصد ایسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہے جو آرکیٹیکچرل خوبصورتی، جدید سہولیات، پائیداری اور آپریشنل کارکردگی کے اعتبار سے دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کے ہم پلہ ہوں۔پرکس ورسائی ایوارڈز کا مقصد ’’ذہین پائیداری‘‘ کے تصور کو فروغ دینا ہے، جہاں ثقافت اور ماحولیات ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ رواں سال کے اختتام پر اس فہرست میں شامل ہوائی اڈوں میں سے تین کو مزید عالمی اعزازات، جن میں پرکس ورسائی، بہترین داخلی ڈیزائن اور بہترین بیرونی ڈیزائن کے ایوارڈ شامل ہیں، سے نوازا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
