Bharat Express DD Free Dish

Adani Power: اڈانی پاور گرین فیلڈ پاور پلانٹ سے فراہم کرے گا اتر پردیش کو 1500MW بجلی

کمپنی گرین فیلڈ 2×800 میگاواٹ (1500 میگاواٹ نیٹ) الٹرا سپر کریٹیکل پاور پلانٹ سے 5.383 روپے فی یونٹ کے انتہائی مسابقتی ٹیرف پر بجلی فراہم کرے گی۔

ہندوستان کے سب سے بڑے پرائیویٹ سیکٹر تھرمل پاور جنریٹر اڈانی پاور لمیٹیڈ نے آج کہا کہ اس نے اتر پردیش کو 1500 میگاواٹ (نیٹ) تھرمل پاور سپلائی کرنے کا معاہدہ سخت مقابلے کے بعد حاصل کر لیا ہے۔ معاہدے کے حصے کے طور پر کمپنی گرین فیلڈ 2×800 میگاواٹ (1500 میگاواٹ نیٹ) الٹرا سپر کریٹیکل پاور پلانٹ سے 5.383 روپے فی یونٹ کے انتہائی مسابقتی ٹیرف پر بجلی فراہم کرے گی، جو ریاست میں DBFOO ماڈل کے تحت قائم کیا جائے گا۔

حال ہی میں اترپردیش کابینہ نے دی تھی پروجیکٹ کی منظوری

واضح رہے کہ اس مہینے کے شروع میں ہی اتر پردیش کابینہ کی جانب سے اس پروجیکٹ کو منظوری دی گئی تھی۔ اڈانی پاور لمیٹیڈ آج موصول ہونے والے لیٹر آف ایوارڈ (LoA) کے تحت کمپنی اب اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹیڈ (UPPCL) کے ساتھ ایک طویل مدتی بجلی کی فراہمی کے معاہدے (PSA) پر دستخط کرے گی۔ اڈانی پاور لمیٹیڈ کے سی ای او ایس بی کھیالیا نے کہا ’’ہم اترپردیش کو 1,500 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے مسابقتی بولی جیتنے پر خوش ہیں اور ریاست کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہم یوپی میں ایک جدید اور کم اخراج الٹرا سپر کرٹیکل پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مالی سال 2030 تک قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کی بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔‘‘

ہزاروں لوگوں کو ملے گا روزگار

انھوں نے مزید کہا کہ اڈانی پاور پلانٹ اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے قیام میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے تعمیراتی مرحلے کے دوران 8,000-9,000 کے قریب اور تکمیل کے بعد 2,000 کے قریب لوگوں کو روزگار ملے گا۔ صنعت کاری، شہری کاری، اور جدیدیت جیسے عوامل کی وجہ سے یوپی میں تھرمل پاور کی مانگ میں 2033-34 تک 11,000 میگاواٹ کا اضافہ دیکھے جانے کی توقع ہے۔ یہ 1,500 میگاواٹ کا آرڈر مستقبل کی اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے اقدام کا حصہ ہے۔

ستمبر 2024 میں مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (MSEDCL) سے کمپوزٹ 6,600 میگاواٹ (1600 میگاواٹ تھرمل اور 5000 میگاواٹ سولر) LoI حاصل کرنے کے بعد، کمپنی نے گزشتہ ایک سال میں یہ دوسری بڑی PSA بولی جیتی ہے۔ یہ پیش رفت کمپنی کی صلاحیت اور ترقی کی نشان دہی کرتا ہے۔

اڈانی پاور لمیٹیڈ

اڈانی پاور لمیٹید (APL) اڈانی پورٹ فولیو کا ایک حصہ ہے، جو ہندوستان میں سب سے بڑی نجی تھرمل پاور پروڈیوسر کمپنی ہے۔ کمپنی کے پاس 17,510 میگاواٹ کی تھرمل پاور کی صلاحیت ہے جو گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، اور تمل ناڈو کے گیارہ پاور پلانٹس میں پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 40 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ ہیں۔ ہر شعبے میں ماہرین کی عالمی سطح کی ٹیم کی مدد سے اڈانی پاور دن بہ دن ترقی افزوں ہے۔ کمپنی ہندوستان میں سب کے لیے معیاری اور سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور اختراعات کا استعمال کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read