Bharat Express DD Free Dish

Punjab Assembly elections: آئندہ برس ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات 2027 کے لیے عام آدمی پارٹی نے 31 امیدواروں کا کیا اعلان

 امیدواروں کی فہرست 12 نومبر 2026 کی تاریخ کے ساتھ جاری کی گئی ہے، جس پر اے اے پی کے قومی سکریٹری پنکج کمار گپتا کے دستخط ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اگلے سال ہونے والے ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو 2027 کے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے 31 امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) نے ٹکٹوں کی تقسیم اور سروے کے ذریعے حاصل ہونے والی آرا پر تبادلۂ خیال کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی اے سی کی میٹنگ میں سروے رپورٹس کے ذریعے حاصل ہونے والی آرا پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس سلسلے میں دن بھر تبادلۂ خیال جاری رہا۔ پارٹی نے کہا، ’’آج پی اے سی کی میٹنگ میں پنجاب انتخابات کے لیے ٹکٹوں پر بحث ہوئی۔ سروے رپورٹس میں موصول ہونے والی آرا پر دن بھر غور کیا گیا۔‘‘

31 امیدواروں کی فہرست جاری

اے اے پی کے قومی سکریٹری پنکج کمار گپتا کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق، سجان پور سے سورن ایس سالاریا، پٹھان کوٹ سے روہت سیال، گورداسپور سے رمن بہل، دینا نگر سے شمشیر سنگھ اور قادیان سے گُریقبال سنگھ محل کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح فتح گڑھ چوریاں سے ہرجوبنجیت سنگھ رندھاوا عرف جوبن رندھاوا، راجا سانسی سے سونیا مان، مجیٹھا سے طلبیر سنگھ گل، امرتسر شمالی سے کرمجیت سنگھ رنتو اور پٹی سے جسکنور سنگھ گل عرف جسّا پٹی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ دیگر امیدواروں میں بھولاٹھ سے ایڈوکیٹ ہرسیمرن سنگھ، کپور تھلہ سے دیویندر پال سنگھ رنگا، پھگواڑہ سے ڈاکٹر راج کمار چھبّے وال، فلور سے ہرجوت کور لوہٹیا، شاہ کوٹ سے بلبیر سنگھ پالا جلال پور، جالندھر وسطی سے نتن کوہلی، جالندھر شمالی سے وینیت دھیر، جالندھر کینٹ سے دیپک بالی اور آدم پور سے پون کمار تینو شامل ہیں۔ اے اے پی نے مکھیریاں سے سربجوت سنگھ سابی، نواں شہر سے رابی کانگ، چمکور صاحب سے جسویر سنگھ گڑھی، کھرڑ سے پرمندرسنگھ گولڈی اور ڈھاکہ سے ڈاکٹر کے این ایس کانگ کو بھی امیدوار نامزد کیا ہے۔

مالوہ خطے کے امیدوار بھی شامل

بقیہ امیدواروں میں جگراؤں سے سرو جیت کور مانُکے، ابوہَر سے ڈاکٹر سہانی ڈوڈا، بلوآنا سے امن دیپ سنگھ ’گولڈی‘ مسافر، لمبی سے رندھیر سنگھ دھیرّا کھڈیاں، بھٹنڈہ دیہی سے گوپال سنگھ، برنالہ سے گرمیت سنگھ میت ہیر اور شترا نہ سے ونیندر کور لومبا شامل ہیں۔ امیدواروں کی فہرست 12 نومبر 2026 کی تاریخ کے ساتھ جاری کی گئی ہے، جس پر اے اے پی کے قومی سکریٹری پنکج کمار گپتا کے دستخط ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اگلے سال ہونے والے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read