Bharat Express DD Free Dish

Bihar Road Accident: بہار کے شیخ پورہ میں ٹرک اور آٹو رکشہ میں تصادم، ماں بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک

بتایا جاتا ہے کہ لوگ آٹو سے شیخ پورہ جا رہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آٹو میں 12-13 لوگ سوار تھے۔ واقعے کے بعد ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

منگل کی سہ پہر 5 نومبر 2025 بہار کے شیخ پورہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا ،جب ایک ٹرک اور آٹو رکشہ میں تصادم ہوا۔ شیخ پورہ تھانہ علاقہ کے ایکساری بیگھا کے قریب پیش آئے اس المناک حادثے سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ سات یا آٹھ زخمیوں کو علاج کے لیے پاواپوری بھیج دیا گیا۔ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تمام افراد مبینہ طور پر آٹو رکشا میں سفر کر رہے تھے۔  سامنے  سےآرہے  ٹرک سے اچانک  ٹکر ہوگئی،  جس  کے بعد کہرام مچ گیا اور چیخ و پکار مچ گئی۔

مرنے والوں میں ٹنٹن یادو کی بیوی آشا دیوی (تقریباً 55-56 سال) اور ان کا بیٹا راہل (تقریباً 22 سال) شامل ہیں۔ یہ لوگ کسی کام سے پٹنہ جا رہے تھے۔ تیسرے شخص کی شناخت راج کمار سو کے طور پر ہوئی ہے۔ ان تینوں کے علاوہ مہندر مانجھی کی بیوی اہلیہ دیوی اور 17 سالہ نیشا کماری بھی جان کی بازی ہار گئیں۔ نشا کی بہن پریا اس حادثے میں زخمی ہوئیں جس کا اواپوری میں علاج چل رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ لوگ آٹو سے شیخ پورہ جا رہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آٹو میں 12-13 لوگ سوار تھے۔ واقعے کے بعد ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

سمراٹ چودھری کا اظہار افسوس

نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا، “شیخ پورہ کے چیواڑہ تھانے کے علاقے میں ٹرک اور آٹو کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے، بھگوان  ان  آتما کو اپنے چرنوں میں جگہ دے، میری تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ میں پراتھناکرتا ہوں کہ بھگوان  زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read