سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک مسافر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جمعرات کو احمد آباد کے قریب گر کر تباہ ہونے سے صرف دو گھنٹے قبل اسی ایئر انڈیا کے طیارے پر اڑان بھری تھی۔ اس نے مزید کہا ہے کہ اپنے سفر کے دوران اس نے اس طیارے پر ’’غیرمعمولی‘‘ باتوں کا مشاہدہ کیا۔
آکاش وتسا نامی ایک مسافر نے کئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’احمدآباد سے اڑان بھرنے سے 2 گھنٹے پہلے میں اسی فلائٹ میں تھا۔ میں اس میں دہلی سے احمدآباد آیا تھا۔ اس جہاز میں غیرمعمولی چیزیں نظر آئیں۔ میں نے ایئر انڈیا کو ٹویٹ کرنے کے لیے ایک ویڈیو بھی بنایا۔‘‘ پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے پر اے سی بالکل بھی کام نہیں کر رہا ہے اور تمام مسافر پریشان ہیں۔
کئی ویڈیوز میں دکھائیں طیارے کی خامیاں
اس کے علاوہ انٹرٹینمینٹ اسکرین بھی کام نہیں کر رہی تھی۔ ایک ویڈیو میں آکاش نے دکھایا ہے کہ ایئر ہوسٹس کو بلانے والا بٹن بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ آکاش وتسا نے یہ بھی کہا کہ احمدآباد پہنچنے کے بعد اس طیارے کا فلائٹ نمبر تبدیل ہو گیا۔ لیکن لندن جانے والے مسافروں کو اس سے اتر کر ڈیپارچر گیٹ پر آنا پڑا اور دوبارہ اس طیارے پر سوار ہونا پڑا۔
I was in the same damn flight 2 hours before it took off from AMD. I came in this from DEL-AMD. Noticed unusual things in the place.Made a video to tweet to @airindia i would want to give more details. Please contact me. @flyingbeast320 @aajtak @ndtv @Boeing_In #planecrash #AI171 pic.twitter.com/TymtFSFqJo
— Akash Vatsa (@akku92) June 12, 2025
واضح رہے کہ ائیر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ جب 242 افراد کے ساتھ لندن جا رہا تھا، تو احمد آباد سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹیک آف کے بعد طیارہ تیزی سے اونچائی کھو بیٹھا اور نیچے گر کر ایک آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا۔ اب تک صرف ایک مسافر کے زندہ بچ جانے کی اطلاع ہے۔ گرنے کے دوران یہ طیارہ ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عمارت سے جا ٹکڑایا، جہاں کئی میڈیکل اسٹوڈنٹس بھی اس کا شکار ہو گئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
