وزیر اعظم نریندر مودی
A mishap at a factory in Anakapalle: بدھ کو آندھرا پردیش کے اچوتا پورم میں دوا ساز کمپنی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہوگئے۔ پی ایم مودی نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور اس سے متاثرہ لوگوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ ساتھ ہی زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
انکاپلے کے ضلع مجسٹریٹ وجئے کرشنن کے مطابق، اچوتاپورم میں ایک فارما کمپنی میں حادثہ تقریباً 2.15 بجے ایسنٹیا ایڈوانسڈ سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پلانٹ میں پیش آیا۔ کرشنن نے کہا، ”فیکٹری میں 381 ملازمین دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ دھماکا دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران ہوا۔ اس لیے عملے کی حاضری کم تھی۔”
Pained by the loss of lives due to a mishap at a factory in Anakapalle. Condolences to those who lost their near and dear ones. May the injured recover soon. An ex-gratia of Rs. 2 lakhs from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs.…
— PMO India (@PMOIndia) August 21, 2024
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “انکاپلے میں ایک فیکٹری میں حادثے میں لوگوں کی موت سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ میں ان لوگوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ نیشنل ریلیف فنڈ ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔ دوسری جانب زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں- UP 69000 Teacher Vacancy: سپریم کورٹ پہنچا 69 ہزار بھرتیوں کا معاملہ، او بی سی امیدواروں نے کی یہ اپیل
کیسے ہوا حادثہ؟
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ دھماکہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 33 زخمیوں کو انکاپلے اور اچوتا پورم کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ فائر ڈپارٹمنٹ چھ فائر انجنوں کی مدد سے بچاؤ کاموں میں مصروف ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ فیکٹری میں پھنسے 13 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ دریں اثنا، چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر نے یقین دلایا کہ حکومت ہلاک کارکنوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
-بھارت ایکسپریس