Bharat Express DD Free Dish

US Suffers Damage to 42 Fighter Jets in Iran Conflict: ایران تنازع میں امریکہ کے 42 فائٹر جیٹس ہوئے تباہ، اتنے ارب ڈالر کا ہوا نقصان، عراقچی بولے- ہمارے دعوے کی ہوئی تصدیق

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج کو یہ نقصان ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے دوران اٹھانا پڑا۔ یہ 40 روزہ امریکی-اسرائیلی فضائی مہم تھی، جو 28 فروری 2026 سے ایران کے خلاف شروع کی گئی تھی۔

واشنگٹن/تہران: امریکی پارلیمنٹ کی کانگریشنل ریسرچ سروس (CRS) کی ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران تنازع کے دوران امریکہ کے تقریباً 42 طیارے یا تو تباہ ہوئے یا انہیں نقصان پہنچا۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس رپورٹ کو تہران کے موقف کی تصدیق قرار دیا ہے۔

امریکہ نے تسلیم کیے اپنے نقصانات

13 مئی کو جاری ہونے والی سی آر ایس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’ایران تنازع شروع ہونے کے کئی ماہ بعد امریکی کانگریس نے اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں طیارے کھونے کا اعتراف کر لیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کی مسلح افواج میں جدید امریکی F-35 جیسے جنگی طیاروں کو مار گرانے کی صلاحیت موجود ہے۔ عراقچی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ سے حاصل ہونے والا سبق یہی ہے کہ اگر تنازع دوبارہ شروع ہوا تو ’مزید حیران کن حالات سامنے آ سکتے ہیں۔‘

سی آر ایس رپورٹ میں کیا کہا گیا؟

کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 42 طیاروں کے نقصان کا یہ اعداد و شمار مزید بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ کئی معاملات اب بھی خفیہ ہیں اور نقصانات کی تصدیق مختلف ذرائع سے کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثر ہونے والے طیاروں میں اسٹرائیک ایگل لڑاکا طیارے اور خصوصی آپریشن والے طیارے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج کو یہ نقصان ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے دوران اٹھانا پڑا۔ یہ 40 روزہ امریکی-اسرائیلی فضائی مہم تھی، جو 28 فروری 2026 سے ایران کے خلاف شروع کی گئی تھی۔

فوجی اخراجات 29 ارب ڈالر تک پہنچے

رپورٹ کے مطابق 12 مئی 2026 کو ہونے والی ایک سماعت کے دوران پینٹاگون کے کنٹرولر جولس ڈبلیو ہرسٹ III نے گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں فوجی کارروائیوں کے لیے امریکی محکمہ دفاع کے اخراجات کا تخمینہ بڑھ کر 29 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ حالانکہ، امریکی پینٹاگون نے اب تک مجموعی نقصانات کی کوئی باضابطہ تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read