Bharat Express DD Free Dish

Ukraine’s security guarantee: یوکرین کو ملے گی سیکورٹی گارنٹی، 90 بلین ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی ہوگی خریداری، زیلنسکی نے دی جانکاری

یوکرین نے روس کی اس تجویز کو ٹھکرا دیا، جس میں ڈونیٹسک اور لوہانسک کے کچھ حصوں سے فوجیوں کے انخلاء کے بدلے وار فرنٹ لائن کو مستحکم رکھنے کی بات تھی۔ یوکرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی رعایتیں ماسکو کو ملک میں اور اندر تک گھسنے کا موقع دے سکتی ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی۔

واشنگٹن: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی لیڈران کے ساتھ ان کی بات چیت میں یوکرین کے لیے 90 بلین ڈالر کے امریکی ہتھیار خریدنے کا منصوبہ شامل تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خریداری یورپی فنڈز سے کی جائے گی اور یہ یوکرین کی سیکورٹی گارنٹی کا حصہ ہوگی۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پیر کے روز کہا کہ سیکورٹی گارنٹی کا ایک حصہ یوکرین میں ڈرون تیار کرنا ہوگا، جن میں سے کچھ امریکہ کے ذریعہ خریدے جائیں گے۔

50 بلین ڈالر کا ڈرون کی تیاری کا معاہدہ

وائٹ ہاؤس میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر ابھی بات چیت جاری ہے اور کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ معاہدے کو آئندہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں حتمی شکل دی جائے گی۔ ایک معروف اخبار کے حوالے سے دی گئی دستاویز کے مطابق اس تجویز میں امریکی شراکت داروں کے ساتھ 50 بلین ڈالر کا ڈرون کی تیاری کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

ملاقات سے قبل تیار کیا گیا تھا تجویز پیکج

زیلنسکی اور ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات سے قبل ایک تجویز پیکج تیار کیا گیا تھا۔ یہ پیکج  ٹرمپ کی امریکی صنعت کے ذریعہ معاشی فوائد پر زور کو ذہن میں رکھ کر ائن کیا گیا ہے۔ جب مستقبل کی مدد کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ہم مفت میں کچھ نہیں دے رہے، ہم ہتھیار بیچ رہے ہیں۔ دستاویز میں اس بات پر زور دیا گیا ہے، ’’پائیدار امن مراعات اور پوتن کو مفت تحائف دینے پر مبنی نہیں، بلکہ مضبوط سیکورٹی فریم ورک پر مبنی ہوگی جو مستقبل میں ہونے والی جارحیت کو روکے گا۔‘‘

یوکرین نے روس کی تجویز کو ٹھکرایا

یوکرین نے روس کی اس تجویز کو ٹھکرا دیا، جس میں ڈونیٹسک اور لوہانسک کے کچھ حصوں سے فوجیوں کے انخلاء کے بدلے وار فرنٹ لائن کو مستحکم رکھنے کی بات تھی۔ یوکرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی رعایتیں ماسکو کو ملک میں اور اندر تک گھسنے کا موقع دے سکتی ہیں۔

جنگ کے نقصانات کی تلافی کرے روس

یوکرین کا دستاویز میں کہتا ہے کہ روس کو جنگ کے نقصانات کی تلافی کرنا چاہئے، ممکنہ طور پر مغربی ممالک میں فریز روسی اثاثوں کے 300 بلین ڈالر کے ذریعے۔ دستاویز میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی پابندیوں میں نرمی تبھی دی جانی چاہئے جب ماسکو امن معاہدے کی پاسداری کرے۔

یہ تجاویز ٹرمپ اور پوتن کی الاسکا میں ملاقات کے چند دن بعد سامنے آئی ہیں، جہاں ٹرمپ نے ’زبردست پیش رفت‘ کی بات کی تھی، لیکن جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read