Russia-Ukraine War: یورپ میں ایک بار پھر خطرناک’وار زون‘ سرگرم! یوکرین نے روس پر شدید حملہ کیا، جواب میں پوتن نے داغ دیے بیلسٹک میزائل
ماسکو کے قریب یوکرین کے بڑے ڈرون حملے کے بعد روس نے بیلسٹک میزائلوں سے جوابی کارروائی تیز کر دی ہے۔ لاجسٹک مراکز اور تیل کے ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔
Russia-Ukraine War: ایک ہی رات میں 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرون، روس کا یوکرین پر شدید حملہ، ملبے کا ڈھیر بن گئیں متعدد عمارتیں
یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے روسی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ایک ہی رات میں 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرون یوکرینی شہروں پر داغے۔ ان کے مطابق یہ حملہ گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کیو پر ہونے والا تیسرا بڑا حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ روس شہری آبادی کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
Russia-Ukraine war : یوکرین جنگ پر کشیدگی برقرار، روس نے ٹرمپ سے جلد ملاقات سے کیا انکار
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی منسوخی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روسی صدر اور ٹرمپ کے درمیان جلد ملاقات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
Ukraine’s security guarantee: یوکرین کو ملے گی سیکورٹی گارنٹی، 90 بلین ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی ہوگی خریداری، زیلنسکی نے دی جانکاری
یوکرین نے روس کی اس تجویز کو ٹھکرا دیا، جس میں ڈونیٹسک اور لوہانسک کے کچھ حصوں سے فوجیوں کے انخلاء کے بدلے وار فرنٹ لائن کو مستحکم رکھنے کی بات تھی۔ یوکرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی رعایتیں ماسکو کو ملک میں اور اندر تک گھسنے کا موقع دے سکتی ہیں۔
Russia-Ukraine Conflict: جلد ختم ہو سکتی ہے جنگ؟ زیلنسکی سے ملنے کے بعد ٹرمپ ہوئے خوش، روسی صدر پوتن کو لگایا فون
پوتن اور زیلنسکی کے درمیان میٹنگ کے بعد ایک اور میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس میٹنگ کے بعد، ہماری ایک اور میٹنگ ہوگی جس میں زیلنسکی-پوتن کے ساتھ میں شامل رہوں گا۔ تقریباً چار سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے یہ ایک بہت اچھا قدم ہے۔
Peace talks need to be stepped up: یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کو تیز کرنے کیلئے روس تیار،بڑھ رہے ہیں جنگ ختم ہونے کے آثار
عالمی برادری، خاص طور پر ترکیہ جیسے ثالث ممالک، اس پیش رفت کو ممکنہ طور پر تنازع کے خاتمے کی طرف ایک قدم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ تاہم، مذاکرات کی کامیابی کا انحصار دونوں فریقوں کی جانب سے لچک دکھانے اور بین الاقوامی دباؤ پر ہوگا۔
Trump slams Russian President Putin: ’’وہ آگ سے کھیل رہا ہے‘‘، ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر روس کے تازہ حملوں کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن پر پھر سادھا نشانہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے کی کوششوں کے درمیان منگل کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کی یوکرین کے خلاف مسلسل فوجی کارروائی پر سخت سرزنش کی۔
Russia-Ukraine peace talks to be held in Istanbul: استنبول میں ہوں گے روس یوکرین امن مذاکرات، پوتن اور زیلنسکی نہیں ہوں گے شریک
استنبول میں روسی قونصل خانے کے باہر سفارت کار نے کہا کہ روس استنبول میں یوکرین کے ساتھ مذاکرات کو 2022 میں تعطل کا شکار امن عمل کے ’تسلسل‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔ ہماری ٹیم کا بنیادی مقصد تنازعہ کی وجوہات کی نشاندہی کرنا اور دیرپا امن کو یقینی بنانا ہے۔
Ukraine-Russia talks: نہ سفیر سے نہ کسی وزیر سے،ملاقات کروں گا تو صرف ولادیمیرپوتن سے،زیلنسکی کی مشروط پیشکش سے امن مذاکرات کو خطرہ لاحق
یہ مذاکرات یوکرین اور روس کے درمیان تین سال سے زائد عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کی امید لائے ہیں، لیکن چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔ زیلنسکی اور پوتن کے درمیان ذاتی دشمنی مذاکرات کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
US hints at withdrawing mediation Russia-Ukraine talks: روس-یوکرین مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر امریکہ کا ثالثی کردار سے دستبردار ہونے کا اشارہ
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے "فوکس نیوز" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہمارا موقف یوکرین میں امن مذاکرات میں ثالثی کے کردار کے حوالے سے بدستور وہی ہے ... تاہم اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو ہم ثالثی کے کردار سے پیچھے ہٹ جائیں گے"۔





