Bharat Express

Volodymyr Zelenskyy

رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے یورپ میں امریکی فوج کی موجودگی کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازعہ کے حل پر امریکی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی حکومت کو روس کے ساتھ مبینہ کال کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ اس پر انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ  یوکرائنی وزارت خارجہ نے اس کی تردید کی ہے۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 70 عالمی لیڈران سے بات کی ہے، جن میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی شامل ہیں، لیکن روسی صدر ولادیمیر پوتن سے نہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ان لیڈران میں شامل ہیں جن سے انہوں نے بات کی ہے۔