Bharat Express DD Free Dish

Iran Israel War: ٹرمپ نے کہا – ایران کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں تلسی گبارڈ غلط تھیں، ہم ایران سے بات چیت کے لئے تیار

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب کوئی فریق جیت رہا ہو اور دوسرا ہار رہا ہو، تو معاملہ کچھ زیادہ ہی پیچیدہ ہو جاتا ہے، لیکن ہم تیار اور رضامند ہیں اور ایران سے بات چیت کر رہے ہیں

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی انٹیلیجنس کمیونٹی بعض اوقات غلط معلومات فراہم کرتی ہے جس پر انہیں اعتماد کم ہے۔ انہوں نے کہا ”میری انٹیلیجنس کمیونٹی غلط بات کر رہی ہے۔“

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ (20 جون 2025) کو ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک انٹیلی جنس رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ان کی اپنی انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ کی رائے غلط ہے۔ نیو جرسی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے میں میری انٹیلی جنس ایجنسی غلط تھی۔ جب انہیں بتایا گیا کہ یہ بیان گبارڈ نے دیا ہے تو انہوں نے دہرایا کہ وہ غلط تھیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ،جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایران پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، خاص طور پر اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے۔ اس سے قبل مارچ میں تلسی گبارڈ نے امریکی قانون سازوں کو بتایا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا خیال ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں لیاہے۔

صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری نظر رکھنے کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ وہ مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتے ہیں تاکہ حالات کو بہتر کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی فریق جیت رہا ہو اور دوسرا ہار رہا ہو، تو معاملہ کچھ زیادہ ہی پیچیدہ ہو جاتا ہے، لیکن ہم تیار اور رضامند ہیں اور ایران سے بات چیت کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بڑی بات کہہ دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کو جوہری توانائی کی ضرورت کیوں ہے، جب کہ اس کے پاس پہلے ہی دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس اتنا تیل ہے تو پھر انہیں ایٹمی توانائی کی کیا ضرورت ہے؟

ٹرمپ نے نیٹو ممالک کے دفاعی اخراجات پر سوالات اٹھائے

اس کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو ممالک کے دفاعی اخراجات پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو نیٹو کے جی ڈی پی کے 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،بلکہ دیگر ممالک کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے اسپین کو تنقید کا نشانہ بنایا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت کم رقم خرچ کرتا ہے اور اس نے دفاعی اخراجات کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا، “یا تو وہ بہت اچھے سودےباز ہیں، یا وہ صحیح کام نہیں کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں اسپین کو بھی اتنا ہی حصہ ڈالنا چاہیے جتنا دوسرے ممالک دیتے  ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read