Bharat Express

Terrorist attack:پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک

خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس حملہ کی سخت الفاظ  میں  مذمت کی ہے۔ انہوں نے پولیس کو طلب کیااورفوراٰ ایک تفصیلی رپورٹ  اس حادثہ پر طلب  

Pakistan 1

پاکستان (Pakistan)کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ اتوار کو ایک پولیس اسٹیشن پر حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور تقریباً اتنے ہی زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے شینہوا  نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ حادثہ دوپہر 12:30 کے قریب اس وقت پیش آیا ۔ صوبے کے لکی مروت علاقے میں خطرناک تھیاروں سے  لیس عکسریت  پسندوں کے  پاس گرینڈ ،راکٹ لانچر بھی موجود تھے۔  عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ  بول دیا۔پولیس اور عسکریت پسندوں کے بیچ کئی گھنٹوں تک گولہ باری ہوتی رہی۔

خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس حملہ کی سخت الفاظ  میں  مذمت کی ہے۔ انہوں نے پولیس کو طلب کیااورفوراٰ ایک تفصیلی رپورٹ  اس حادثہ پر طلب ۔

ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کی شروع کیا ۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ ماہ ضلع لکی مروت کے علاقے ڈڈی والا میں دہشت گردوں نے معمول کی پولیس گشت پر گھات لگا کر گاڑی میں سوار 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ پاکستانی طالبان نے ڈڈی والا میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ دہشت گرد گروپ افغان طالبان سے الگ ہے لیکن اس سے وابستہ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read