Bharat Express DD Free Dish

Tension in Mexico after action against drug mafi: میکسیکو میں ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی کے بعد کشیدگی، بھارتی سفارت خانے نے شہریوں کے لیے جاری کی ایڈوائزری

سفارت خانے نے بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں، اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

نئی دہلی :میکسیکو میں ملک کے بڑے ڈرگ مافیا لیڈر ایل مینچوکی ہلاکت کے بعد کئی ریاستوں میں کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی کے بعد مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہرے، سڑکوں کی بندش اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر میکسیکو میں قائم بھارتی سفارت خانے نے وہاں مقیم بھارتی شہریوں کے لیے اہم حفاظتی الرٹ جاری کیا ہے۔بھارتی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میکسیکو میں جاری سکیورٹی آپریشنز کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک جام، سڑکوں کی بندش اور مجرمانہ سرگرمیوں کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ سفارت خانے نے خاص طور پر ریاست جالیسکو کے شہر پورٹو والارٹا ،چپالا اور گواڈالاجارا، ریاست تامولیپاس کے رینوسا سمیت دیگر علاقوںاور نیورو وین ریاستوں میں مقیم بھارتی شہریوں کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

سفارت خانے نے بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں، اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ شہریوں کو مقامی میڈیا کے ذریعے تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں میکسیکو کے ایمرجنسی نمبر 911 پر فوری رابطہ کیا جائے۔ شہریوں کو ہجوم والی جگہوں سے دور رہنے اور اپنے اہل خانہ و دوستوں کو فون، پیغام یا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی لوکیشن اور خیریت سے آگاہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مدد کے لیے بھارتی سفارت خانے نے ہیلپ لائن نمبر +52 55 4847 7539 بھی جاری کیا ہے۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے رابطہ نمبرز فراہم کیے ہیں۔ امریکہ اور کینیڈا سے کال کرنے والوں کے لیے 1-888-407-4747 جب کہ میکسیکو یا دیگر ممالک سے رابطے کے لیے +1 202-501-4444 نمبر جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ طویل عرصے سے میکسیکو پر منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہا ہے۔ حالیہ کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے سکیورٹی تعاون اور خطے کی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، اگرچہ میکسیکو کی قیادت پہلے ہی کسی براہِ راست امریکی فوجی مداخلت کو مسترد کر چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read