Bharat Express DD Free Dish

Spy tool similar to ChatGPT: فلسطینیوں کی جاسوسی کیلئے چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر اسرائیل نے اے آئی ٹول کیا تیار،نئی تحقیق میں انکشاف

تحقیقات کے دوران یہ بھی پتا چلا ہے کہ اسرائیلی فوج کی خفیہ سائبر وار یونٹ 8200 گزشتہ برسوں کے دوران چھوٹے پیمانے پر مشین لرننگ ماڈلز استعمال کرتی رہی ہے۔ایک ذریعے نے بتایا کہ اے آئی طاقت کو بڑھائے گا۔

گزشتہ 70 برسوں سے فلسطینیوں کی جاسوسی کرنے والی اسرائیلی فوج نے اب چیٹ جی پی ٹی جیسا آلہ ایجاد کر لیاہے، اس آلے کی مدد سے اسرائیلی فوج مغربی کنارے اور غزہ کے ہر فلسطینی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کا چیٹ جی پی ٹی کے باعث موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ سمیت  ڈیجیٹل ذرائع سے رابطے کرنے والے تمام فلسطینی اسرائیلی فوج کی نگرانی میں ہوں گے۔ یہ ریسرچ  برطانوی اخبار گارڈیئن، اسرائیلی فلسطینی میگزین پلس 972 اور عبرانی زبان کے ادارے لوکل کال نے مشترکہ طور پر کی ہے۔اس اے آئی ٹُول پر اسرائیلی فوج کی خفیہ سائبر وار یونٹ 8200 کام کر رہی ہے۔

فوج کی یہ یونٹ اس اے آئی ٹول کی پروگرامنگ کچھ اس انداز میں کر رہی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی فون کالز اور میسیجز کے بڑے ڈیٹا عربی کے مختلف لہجوں میں سمجھ سکے۔اس معاملے سے آگاہ اسرائیل کے سکیورٹی ذرائع نے تحقیق کاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایسے اے آئی ٹول کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔یہ اے آئی ماڈل گزشتہ برس بھی زیرتربیت تھا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس کا استعمال کس حد تک ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹول جاسوسی سے متعلق بڑے مواد کا جائزہ لے کر کسی بھی شخص سے متعلق سوالوں کے جواب دے سکے گا اور اس سے  اسرائیلی فوج کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہو گا۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی پتا چلا ہے کہ اسرائیلی فوج کی خفیہ سائبر وار یونٹ 8200 گزشتہ برسوں کے دوران چھوٹے پیمانے پر مشین لرننگ ماڈلز استعمال کرتی رہی ہے۔ایک ذریعے نے بتایا کہ اے آئی طاقت کو بڑھائے گا۔ یہ صرف فائرنگ کے واقعات کو نہیں روکے گا بلکہ یہ انسانی حقوق کے کارکنوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے تعمیراتی علاقے کی نگرانی بھی کر سکے گا۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read