
ایلون مسک
نیویارک: ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔ دونوں کے درمیان یہ میٹنگ ارب پتی تاجر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے کاسٹ کٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا نیا مشترکہ سربراہ بنائے جانے سے ایک روز قبل ہوئی۔
سی بی ایس نیوز نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ نیویارک میں سفیر عامر سعید ایروانی کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
رپورٹ سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سیکرٹری خارجہ کے نامزد کردہ مارکو روبیو اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والز، جو ایران کے سخت مخالف ہیں، کو اس میٹنگ کی جانکاری تھی یا نہیں۔
نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ دو ایرانی حکام کے مطابق ملاقات ’مثبت‘ تھی۔ مسک ٹرمپ کے لیے پردے کے پیچھے ایک ممکنہ مذاکرات کار کے طور پر ابھرے ہیں، جنہوں نے مشرق وسطیٰ اور یوکرین کے تنازعات کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ فون کال کے دوران، ٹرمپ نے مسک کو بات چیت میں شامل کیا، جو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے رابطے میں بھی ہیں۔
امریکہ کے تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، لیکن مسک کے ساتھ ایک نجی ملاقات نے بات چیت کا ایک راستہ نکالا ہے، جس سے ایران کو امریکی اہلکار سے ملاقات سے بچنے مدد ملی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔