Bharat Express

Saudi Arabia Reaffirms Its Commitment to Promoting Global Peace, Security: سعودی عرب دنیا بھر میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا- سلمان بن عبدالعزیز

کابینہ نے گذشتہ دونوں میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کئی برادر اور دوست ممالک کی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا جائزہ بھی لیا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ کابینہ نے روسی صدر کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطے اور امریکا کے ساتھ مفید بات چیت کی میزبانی کی کوششوں کے حوالے سے سعودی عرب کے لیے نیک جذبات کے اظہار پر ولادی میر پوتین کا شکریہ ادا کیا۔ کابینہ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

کابینہ نے گذشتہ دونوں میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کئی برادر اور دوست ممالک کی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا جائزہ بھی لیا۔ یہ بات چیت مضبوط تعلقات، رابطے اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے جاری مشاورت کے سلسلے میں تھی۔

اجلاس میں کابینہ نے ابھرتی ہوئی منڈیوں کی معیشتوں کے حوالے سے پہلی سالانہ العلا عالمی کانفرنس کی کارروائیوں کو سراہا۔ اس کا انعقاد سعودی عرب اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

اس کے علاوہ سعودی کابینہ نے 2025-2026 کے لیے عالمی تجارتی تنظیم کے عمومی اجلاس کی صدارت کو سعودی عرب کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ،جو مملکت کی بین الاقوامی حیثیت اور شراکت داری کو فروغ دینے میں قائدانہ کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مقصد ایک زیادہ مؤثر، پائے دار اور جامع عالمی تجارتی نظام تک پہنچنا ہے۔

سعودی کابینہ نے سعودی حکومت اور امریکا کے درمیان اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی شعبے میں مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ سعودی حکومت اور خلیج تعاون کونسل کے پٹرولیم اور کیمیائی صنعتوں کے اتحاد کے درمیان صدر دفاتر کی منتقلی کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دی گئی۔ اس کے تحت مرکزی دفتر کو ریاض منتقل کیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  سعودی وزیر صنعت و معدنیات – یا ان کے نمائندے – کو برازیل کے ساتھ سعودی وزارت صنعت و معدنیات اور برازیل کی وزارت معدنیات و توانائی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بات چیت کرنے اور اس پر دستخط کرنے کی اجازت دی گئی۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read