Bharat Express

وزیراعظم مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم البنیز نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم نریندرمودی اورالبنیز نے ہندوستان-آسٹریلیا مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ ارینجمنٹ (ایم ایم پی اے) پر دستخط کا بھی خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب اینتھنی البنیز۔ (تصویر: اے این آئی)

وزیراعظم نریندرمودی اوران کے آسٹریلیائی ہم منصب انتھونی البنیزنے بدھ کے روز دوطرفہ بات چیت کی۔ اس بات چیت میں دفاع اورسلامتی، تجارت اورسرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن، اہم معدنیات، تعلیم، نقل مکانی وغیرہ کے شعبوں میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ دو طرفہ ملاقات سڈنی کے ایڈمرلٹی ہاؤس میں ہوئی اوروزیراعظم مودی کی آمد پر ان کا رسمی استقبال کیا گیا۔ ساتھ ہی گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

پی ایم اونے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مارچ 2023 میں نئی ​​دہلی میں منعقدہ چوٹی کانفرنس کویاد کیا اورکثیرجہتی ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسیع اورگہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بات چیت میں دفاع اورسلامتی، تجارت اورسرمایہ کاری، نئی اورقابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن، اہم معدنیات، تعلیم، نقل مکانی اور نقل و حرکت اورعوام کے درمیان تعلقات میں تعاون پرتوجہ مرکوز کی گئی۔

وزیراعظم مودی اورالبنیزنے ہندوستان-آسٹریلیا مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ ارینجمنٹ (ایم ایم پی اے) پردستخط کرنے کا بھی خیرمقدم کیا، جو طلباء، پیشہ ورافراد، محققین، ماہرین تعلیم اوردیگر کی نقل وحرکت کو آسان بنائے گا۔
انہوں نے ہندوستان-آسٹریلیا ہائیڈروجن ٹاسک فورس کے حوالہ جات کی شرائط کو حتمی شکل دینے کا بھی خیرمقدم کیا، جوصاف ہائیڈروجن کی تعمیراورتعیناتی میں تیزی لانے کے مواقع پرمشورہ دے گی، ہائیڈروجن لیکٹرولائزرز، ایندھن کے خلیوں کے ساتھ ساتھ فریم ورک کی بنیادی مدد پرتوجہ مرکوزکرنے کے ساتھ ساتھ  بنیادی ڈھانچے قواعدوضوابط کی حمایت کرے گی۔

Also Read