کوئی شرم نہیں ہےان کو...'، پی ایم مودی کا نتیش کمار اور انڈیا اتحاد پر بولا حملہ
International Yoga Day 2023: اس سال ہندوستان کے لئے ۲۱ جون کا دن تاریخی دن بنے جارہاہے ۔ نویں بین الاقوامی یوگا ڈے پر دنیا میں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے۔ نئی دہلی سے نیویارک تک سال 2023 میں یوگا ڈے کا تھیم وسودھیوا کٹمبکم کی تھیم پر ایک دنیا، ایک صحت رکھا گیا ہے۔ اس تھیم کا انتخاب آیوش کی وزارت نے کیا ہے۔۔ پی ایم مودی شام 5.30 بجے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کریں گے۔
#WATCH | At around 5:30 pm IST, I will participate in the Yoga program which is being organised at the headquarters of the United Nations. The coming together of more than 180 countries on India’s call is historic. When the proposal for Yoga Day came to the United Nations General… pic.twitter.com/oHeehPkuZe
— ANI (@ANI) June 21, 2023
بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی وقت کے مطابق آج شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے یوگا پروگرام میں شرکت کروں گا۔ ہندوستان کی کال پر 180 سے زیادہ ممالک کا اکٹھا ہونا تاریخی ہے۔ 2014 میں جب یوگا ڈے کی تجویز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آئی تو ریکارڈ ممالک نے اس کی حمایت کی۔ تب سے یوگا بین الاقوامی یوگا ڈے کے ذریعے ایک عالمی تحریک بن گیا ہے۔
یوگا ڈے پر پی ایم مودی نے کہا، یوگا کا پھیلاؤ اس خیال کا پھیلاؤ ہے جو پوری دنیا کو متحد کرتا ہے۔ جی 20 کا تھیم بھی ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل رکھا گیا ہے۔ یوگا ایک ایسا صحت مند اور قابل معاشرہ تشکیل دیتا ہے جس میں زیادہ توانائی ہوتی ہے۔ ہندوستان کا فلسفہ ہو یا ویزن، ہم نے تنوع کو منایا ہے۔ یوگا ہماری بصیرت کو جوڑتا ہے۔ ہمیں یوگا کے ذریعے تضادات کو ختم کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔