
وزیر اعظم نریندر مودی نے تھائی لینڈ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران کئی اہم سفارتی اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے آج بنکاک کے مشہور وات فو مندر کا دورہ کیا، جو اپنے دیوہیکل لیٹے ہوئے بدھ کے مجسمے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ مندر تھائی لینڈ کے قدیم ترین مذہبی مقامات میں سے ایک ہے، جس میں بدھ کے 1,000 مجسمے اور 90 سے زیادہ استوپ موجود ہیں۔ یہ مندر تھائی لینڈ کے 6 مندروں میں سے ایک ہے۔ یہ جگہ لیٹے ہوئے بدھ کے بڑے مجسمے کے لیے مشہور ہے۔ وزیر اعظم مودی کے دورے سے قبل اس مندر کو دیکھنے کے لیے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی بڑی تعدد اس مندر کو دیکھنے جاتی رہی ہے۔
BIMSTEC چوٹی کانفرنس میں دو طرفہ ملاقاتیں
وزیر اعظم مودی نے BIMSTEC چوٹی کانفرنس کے دوران بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں پی ایم مودی نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے ہندوستان کے خدشات کو اجاگر کیا اور بنگلہ دیشی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان معاملات کی مکمل تحقیقات کرے اور مناسب اقدامات کو یقینی بنائے۔
تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگترن شیناواترا سے ملاقات
اپنے تھائی لینڈ کے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگترن شیناواترا سے بھی ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتوں پر زور دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ رامائن کی کہانیاں تھائی لوگوں کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں۔
میانمار کے جنرل من آنگ سے بات چیت
BIMSTEC چوٹی کانفرنس کے دوران پی ایم مودی نے میانمار کے فوجی سربراہ من آنگ ہلینگ سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے میانمار میں تباہ کن زلزلے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم مودی نے ہندوستان کے ’’آپریشن برہما‘‘ کے تحت میانمار کو فراہم کی جا رہی انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
ہندوستان کی مدد کا میانمار نے ادا کیا شکریہ
میانمار کے سینئر جنرل من آنگ ہلینگ نے ہندوستان کی امدادی کوششوں کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے واضح کیا کہ بحران کی اس گھڑی میں ہندوستان میانمار کے ساتھ کھڑا ہے اور ضرورت پڑنے پر اضافی وسائل اور مدد کی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔