Bharat Express

Pakistan America businessman Sajid Tarar Praises PM Modi: امید ہے کہ ہمیں بھی مودی جیسا لیڈر ملے گا، پاکستانی ارب پتی کاروباری ساجد تارڑ نے پی ایم مودی کی تعریف میں کہی یہ بات

انہوں نے کہا، ’’یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے کہ ہندوستان میں 97 کروڑ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ میں وہاں مودی جی کی مقبولیت دیکھ رہا ہوں اور میں 2024 میں ہندوستان کا شاندار عروج دیکھ رہا ہوں۔

امید ہے کہ ہمیں بھی مودی جیسا لیڈر ملے گا، پاکستانی ارب پتی کاروباری ساجد تارڑ نے پی ایم مودی کی تعریف میں کہی یہ بات

پاکستانی نژاد ایک مشہور امریکی صنعت کار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک مضبوط لیڈر ہیں ۔جنہوں نے ہندوستان کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے اور وہ تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔بالٹی مور میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی کاروباری  ساجد تارڑ نے کہا کہ مودی نہ صرف بھارت کے لئے اچھے ہیں  بلکہ دنیا کے لیے بھی اچھے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کو بھی ان جیسا لیڈر ملے گا۔

بھارت پاکستان کے ساتھ تجارت شروع کرنے کی امید رکھتا ہے

تارڑ نے پی ٹی آئی سے کہا، ’’مودی ایک شاندار لیڈر ہیں۔ وہ وزیراعظم ہیں۔ جنہوں نےنامناسب  حالات میں پاکستان کا دورہ کیا۔ مجھے امید ہے کہ مودی جی پاکستان کے ساتھ بات چیت اور تجارت شروع کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  بھارت کے لئے پرامن پاکستان کے لیے بھی اچھا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ ’’مودی جی ہندوستان کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے‘‘۔ تارڑ 1990 کی دہائی میں امریکہ آکر بس گئے تھے اور پاکستان میں برسراقتدار لوگوں سے ان کے اچھے روابط ہیں۔

‘2024 میں ہندوستان کا شاندار عروج’

انہوں نے کہا، ’’یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے کہ ہندوستان میں 97 کروڑ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ میں وہاں مودی جی کی مقبولیت دیکھ رہا ہوں اور میں 2024 میں ہندوستان کا شاندار عروج دیکھ رہا ہوں۔ آپ مستقبل میں دیکھیں گے کہ لوگ ہندوستانی جمہوریت سے سیکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں تارڑ نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے پی او کے سمیت ملک کے کئی حصوں میں سماجی تناؤ بھی پیدا ہو رہا ہے۔ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بہت ہے۔ پٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔ بجلی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ ہم برآمد نہیں  کر پارہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی او کے میں بنیادی طور پر مہنگی بجلی کے حوالے سے احتجاج ہو رہا ہے۔

یہی نہیں تارڑ نے کہا کہ زمینی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔ ایکسپورٹ کیسے بڑھائی جائے؟ دہشت گردی پر قابو پانے اور قانون بالا دستی کو کیسے بہتر کیا جائے؟

بھارت ایکسپریس