Bharat Express

Pakistan Elections 2023: پاکستان کے صدر عارف علوی نے الیکشن کرانے کے لئے الیکشن کمشنر کو لکھا خط، امریکہ-برطانیہ نے پاکستان کو دی یہ بڑی نصیحت

Pakistan General Election 2023: پاکستان میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی الیکشن کی تاریخ طے کر رہی ہے۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے عام انتخابات 2023 کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔

Pakistan Elections 2023: پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخوں سے متعلق صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کو خط لکھا ہے۔ صدر عارف علوی نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 6 نومبر تک الیکشن کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کرانے کے لئے سپریم کورٹ کی رہنمائی لینی چاہئے۔ عارف علوی نے لکھا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم  کے مشورہ پر 9 اگست کو قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی (پاکستانی پارلیمنٹ) تحلیل ہونے کے 89ویں دن 6 نومبرکو عام انتخابات ہونا چاہئے۔

صدر عارف علوی نے خط میں لکھا کہ قومی اورصوبائی الیکشن ایک ہی دن کرانے سے متعلق عام رضامندی ہے۔ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت صدرکے پاس قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندرعام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کی طاقت ہے۔ بی بی سی اردوکے مطابق، پاکستان کے کارگزاروزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ پاکستان کے صدرنے قومی اسمبلی کے الیکشن کے لئے ایک تاریخ کی تجویزدی ہے، لیکن ملک میں الیکشن کی تاریخ بتانا الیکشن کمیشن کا حق ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے الیکشن سے متعلق کہا کہ اگرسب ٹھیک رہا تو جنوری تک الیکشن کرالئے جائیں گے۔ پاکستان کے سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق کہا کہ ایک سیاسی جماعت طے کر رہی ہے کہ پاکستان میں الیکشن کب ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن تک کو جانکاری نہیں ہے کہ پاکستان میں الیکشن کب ہوں گے۔

پاکستان کو امریکہ اور برطانیہ کا مشورہ

نیوزچینل جیو ٹی وی کے مطابق، امریکہ اوربرطانیہ نے آزاد اورمنصفانہ الیکشن کرانے کی بات کہی ہے۔ جیو ٹی وی کے مطابق۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان سے منصفانہ الیکشن کرانے کی گزارش کی ہے۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو انسانیت کا احترام کرنا چاہئے اور ساتھ ہی اخلاقی آزادی کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ امریکہ کے علاوہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے بھی آزاد الیکشن کرانے کی بات کہی ہے۔ برطانی ہائی کمیشن جین میریئٹ نے پاکستانی الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں آزاد، پراعتماد، شفاف اورملک گیرالیکشن کرانے پر زور دیا۔

  بھارت ایکسپریس۔